اے پی سی آرکے زیراہتمام قانونی مسائل و حل پربنگلور میں بہترین کانفرنس کا انعقاد؛ مائناریٹی کمیشن کے چیرمین کی شرکت؛ ہرممکن امداد فراہم کرنے کا تیقن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th September 2019, 12:59 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو:28؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)اسوسی ایشن فورپروٹیکشن آف سیول رائٹس (اےپی سی آر) کے ذریعے بے قصوروں اور مظلوموں کو قانونی امداد فراہم کرنے کا جس طرح کا کام انجام دیا جارہا ہے، یہ بہت بڑا کام ہے۔ ایسے امدادی کاموں کے لئے میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں اورمائناریٹی کمیشن کی جانب سے ہرممکن امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں۔ ان باتوں کا اظہارمائناریٹی کمیشن کرناٹکا کے چیرمن جی اے باوا نے کیا۔

وہ یہاں اے پی سی آرکرناٹکا چاپٹر کے زیراہتمام بنگلور میں منعقدہ ڈسٹرکٹ آفس بیرئیرس کانفرنس کاافتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے ۔ جی اے باوا نے اے پی سی آر کے ساتھ مل کر کام کرنے کاتیقن دینے کے ساتھ ساتھ کہا کہ حال ہی میں  اے پی سی آر کے ایک وفد کی ریاستی جیل کا دورہ کرنے کی بات معلوم ہوئی جس میں اے پی سی آر کے سکریٹری نے بتایا کہ وہاں کئی  ایسے افراد ملے جن کی ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کیاگیا ہے لیکن ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ چھوٹی موٹی رقم ادا کرکے باہر نکال سکیں۔ حکومت کی طرف سے مفت قانونی امداد فراہم کی جاتی ہے مگر ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ ا س سلسلے میں ہم آگے بڑھ کر کام کریں، ایسے لوگوں کو باہر لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ اگر کوئی کسی جرم میں  جیلوں میں بند ہیں تو ان کی رہائی کے لئے قانونی کارروائی کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ آج اگر ہم ان کی مدد نہیں کریں گے تو آگے چل کر یہی افراد جرائم میں مبتلا ہوکر سماج اور ملک کے لئے نقصاندہ ثابت ہوسکتے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائنارٹی کمیشن، اے پی سی آرکے ساتھ مل کر مشترکہ طورپر کاموں کو انجام دینے کے لئے تیار ہے، آگے کہا کہ میں ازخود آپ کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔ 

اے پی سی آر کے نومنتخب صدراور بنگلور ہائی کورٹ کے سنئیروکیل ایڈوکیٹ پی عثمان نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اے پی سی آر کی اب تک کی کارکردگیوں کی سراہنا کی اور کہا کہ اے پی سی آر کی خدمات کو دیکھ کر اور آپ لوگوں کے کاموں سے متاثر ہو کرہی میں اے پی سی آر میں آیا ہوں۔  ملک کے حالات پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو آئین ہے وہ ہمارے لئے ایک ہتھیار کی طرح ہے۔ اور اے پی سی آر کے کارکنوں کو دستورکے اندر رہ کرسیول رائٹس کے لئے کام کرنے کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں دستور کے دائرہ میں رہ کر ہی کام کرنا ہے اور دستور کے اندررہ کر کام کرنے کے لئے کسی سے ڈرنے یا خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کام کرنے کے تعلق کسی قسم کی ہچکچاہٹ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آئین نے ہمیں جو کام کرنے کی اجازت دی ہے، ایسے کوئی بھی کام کرنے کے لئے ہمارے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ گذشتہ 33 سالوں سے قانون کی پریکٹس کرنے والے ایڈوکیٹ پی عثمان نے کہا کہ جو لوگ جیلوں میں بند ہیں اُن کو اپنا دفاع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، حکومت کی طرف سے اُن کو لیگل ایڈ دیا گیاہے، لیکن اُن کو لیگل ایڈ دینے کے لئے جن لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے اُن میں سے اکثربرائے نام ہی کام کرتے ہیں۔ انہوں نے NPR اور NRC کے تعلق سے بھی بھرپور معلومات فراہم کی اور کہا کہ ہمیں ان قوانین سے ڈرنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا میں غلط اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم اسی ملک کے باشندے ہیں تو پھر ہم کیوں ڈریں ؟ البتہ انہوں نے تمام لوگوں کو اپنے اپنے دستاویزات تیار کرکے رکھنے اور ضروری اقدامات اُٹھانے پرزور دیا۔

کانفرنس میں ریاست کے مختلف اضلاع کے اے پی سی آر کے عہدیداران موجود تھے،جنہیں مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں اور کئی ایک کاموں کو انجام دینے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی۔ اسی طرح ایک سال کا کلینڈرآف ایونٹس کا پروگرام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ اس موقع پرہرضلع  کے ذمہ داران نے اپنے اپنے علاقوں میں کی گئی سالانہ سرگرمیوں  کی رپورٹس پیش کی اور آئندہ مزید بہتر طور پر کاموں کو انجام دینے کا تہیہ ظاہر کیا۔

اے پی سی آر کے ریاستی نگران مولانا محمد یوسف کنہی نے کرناٹک اے پی سی آر کی خدمات کی ستائش کی انہوں نے کہا سماج میں بہت سارے ادارے ہیں جو بہت سارے کام کررہے ہیں، مگر اے پی سی آر جس مقصد کے لئے قائم کیا گیا ہے وہ کام کوئی اور نہیں کرتا، انہوں نے ممبران پرزور دیا کہ آپ بے لوث خدمات انجام دیں، لوگ آپ کو تلاش کرتے ہوئے آئیں گے، آگے کہا کہ جو لوگ بے لوث خدمات انجام دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ سامنے والے کے دلوں میں بھی آپ کی محبت ڈال دیتا ہے۔ مولانا نے اس موقع پر کئی ایک تجاویز بھی پیش کیں اور اے پی سی آر کو مزید مضبوط کرنے کی طرف اراکین کی توجہ دلائی۔

کانفرنس کا آغازعبدالمقتدر کی تلاوت قرآن سے ہوا۔اے پی سی آر کرناٹکا چاپٹر کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز نے استقبالیہ کلمات کے ساتھ اے پی سی آرکا مختصر تعارف اور خدمات پر روشنی ڈالی۔  اے پی سی آر کے ریاستی کوآرڈی نیٹرشیخ محمد شفیع اور اے پی سی آر کے فاونڈر رکن ایڈوکیٹ محمود قاضی و دیگر ذمہ داران نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ اسیٹیٹ ایکزی کوٹیو ممبر تاج الدین شریف نے پروگرام کی نظامت کے ساتھ آخر میں شکریہ ادا کیا۔ صبح ساڑھے دس بجے شروع ہونے والی کانفرنس شام قریب پانچ بجے دعا کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔