منگلورو:4؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)حقوق انسانی کی تنظیم اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سول رائٹس (اےپی سی آر ) کے دکشن کنڑا ضلعی صدر کے طورپر ایڈوکیٹ عبدالرزاق سرمد اور ضلعی سکریٹری کی حیثیت سے ارشاد وینور متفقہ طورپر منتخب ہوگئے ہیں، اس بات کی اطلاع اے پی سی آر کے ریاستی صدر اور ہائی کورٹ وکیل پی عثمان نے دی۔
کرناٹک چاپٹر کے اے پی سی آر صدر ایڈوکیٹ پی عثمان اور سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز کی نگرانی میں مینگلور میں اتوار کو منعقد ہ انتخابی نشست میں متفقہ طورپر ان دونوں کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسی طرح خازن کے طور پر امین احسن اور معاون سکریٹری کے طورپر عرفا منچی کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ سراج، ایڈوکیٹ ابوبکر صدیق، ایڈوکیٹ سرفراز، نہال کدرولی، شبیر احمد، واصف کوٹے کار، اشرف سلیا، منیر کلاڑی ، امین مشیرہ ، زینرہ ، ایڈوکیٹ ریحان، سلیم بولنگڑی ، رفیق پتور پر مشتمل ضلعی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ نشست میں اے پی سی آر کے ریاستی خازن ایڈوکیٹ عبدالسلام اور جماعت اسلامی ہند منگلورو شہر کے امیر مقامی کے ایم اشرف بھی موجود تھے۔