بھٹکل میں لنگر انداز 2کشتیاں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ٹکرا گئیں;کشتیوں کو نقصان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd September 2020, 9:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22؍ستمبر (ایس او نیوز) موسلادھار بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کی وجہ سے سمندر میں اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں جس کا اثر بندگاہوں پر لنگر انداز کشتیوں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔  ایسا ہی ایک واقعہ بھٹکل بندرگاہ پر بھی سامنے آیا جس میں ساحل سے ٹکرانے والی تیز سمندری لہروں اور شرابی ندی میں سیلاب آجانےسے پانی کا بہاؤ بہت ہی تیز ہوگیا جس  کی وجہ سے  بندرگاہ میں کنارے پر لنگر انداز 2کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ 

 معلوم ہوا ہے کہ آپس میں ٹکرانے والی ایک کشتی ’ناگ شری‘رامامادیوا موگیر کی ملکیت  ہے ۔ ٹکر کی وجہ سے اس کے تختے ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں اور کشتی کے اگلے حصے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔چونکہ اس حادثے کے وقت کشتی کے ملاح موقع پر ہی موجود تھے اور انہوں نے فوراًکشتی کو بچانے کے لئے اقدامات کیے،جس کی وجہ سےبڑے پیمانے پر ہونے والا نقصان ٹل  گیا۔ پھر بھی تقریباً  2لاکھ روپےکے نقصان کا انداز لگایا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔