دکشن کنڑا ضلع میں اینٹی جین ٹیسٹ کا عنقریب آغاز

Source: S.O. News Service | Published on 15th July 2020, 12:38 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 15؍جولائی (ایس او نیوز) دکشن کنڑا ضلع کو 3500 اینٹی جین کٹس وصول ہوئے ہیں اور ضلع میں عنقریب ریپیڈ  اینٹی جین معائنوں کا آغاز کیا جائے گا۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ریپیڈ  اینٹی جین معائنوں سے معائنوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور لیابس پر ٹسٹنگ کے بوجھ میں کمی آئے گی کیوں کی اینٹی جین کٹس تیز رفتار نتائج فراہم کرتے ہیں۔

رائیل ٹائم پالیمریس چین ری ایکشن (آر ٹی ۔ پی سی آر) کے ذریعہ نتائج حاصل کرنے میں کم از کم آٹھ گھنٹے درکار ہوتے ہیں مگر اینٹی جین معائنے 30 منٹ میں نتائج فراہم کرتے ہیں۔ اینٹی چین معائنے ، ڈیلیوری، سرجری، کووڈ۔19 کی شدید علامات کے حامل افراد اور اُن افراد پر کئے جائیں  گے جن کے کئی اعضائے جسمانی ناکارہ ہوں یا پھر جن کی حالت نازک ہو۔ اگر کوئی علاماتی مریض ، کووڈ سے منفی پایا گیا تو اس کے بلغم کا نمونہ معائنے کے لیے لیاب بھیجا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...