حکومت مخالف ایرانی مذہبی عالم کا اسرائیل سے مصالحت کا مشورہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th January 2021, 7:20 PM | عالمی خبریں |

 لندن، 20/جنوری (آئی این ایس انڈیا) ایران کے ایک سرکردہ مذہبی رہ نما اور حکومت پر سخت تنقید میں شہرت رکھنے والے آیت اللہ عبدالحمید معصومی تہرانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دشمنی رکھنا عقل اور منطق کے خلاف ہے۔ انہوں نے ایرانی حکومت سے زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ صلح کرے جیسا کہ بعض عرب ممالک نے کی ہے۔

ایران انٹرنیشنل چین کو دیئے گئے انٹرویو میں علامہ تہرانی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دشمنی رکھنے کی پالیسی دراصل خطے میں ایرانی رجیم کی توسیع پسندانہ پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں‌نے یہ انٹرویو تہران میں اپنی رہائش گاہ سے دیا۔

علاکہ معصومی تہرانی کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کی اسرائیلی قوم سے کوئی عداوت نہیں بلکہ دونوں قوموں کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ عرب ممالک جن کی اسرائیل کے ساتھ دیرینہ دشمنی تھی۔ آج انہوں‌نے اس دشمنی کوایک طرف رکھتے ہوئے آج تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل سے دشمنی عقل اور دین کے خلاف ہے۔ ایرانی رجیم کو بھی عرب ممالک کی پیروی کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ ایرانی عالم دین عبدالحمید معصومی تہرانی کے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے درمیان گہرے اختلافات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ علامہ تہرانی کو قم میں قائم مذہبی عدالت میں کئی بار مقدمات کا بھی سامناکرنا پڑا ہے۔ سنہ 1988ء کو قم کی مذہبی عدالت نے ان کا عمامہ، پوشاک اور تمام مذہبی امتیازات ان سے لے لیے تھے۔

اپنے تنقیدی بیان کے بارے میں‌بات کرتے ہوئے آیت اللہ معصومی نے کہا کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میرا کسی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی مجھے کسی سے مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اسرائیلی اور ایرانی اقوام کے درمیان پائے جانے والے فاصلے ختم کیے جائیں اور دونوں ملکوں کے درمیان جاری سیاسی اختلافات کا باب بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی عزت و وقار دوطرفہ دوستانہ تعلقات کے قیام میں ہے۔ مجھے امید ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری یہ دشمنی جلد ختم ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔