انسدادگئو کشی آرڈیننس  پرہائی کورٹ میں عبوری ا سٹے  کیلئے کوشش ، حکومت کی طرف سے ترتیب دیئے گئے ضوابط میں متعدد خامیوں کی نشاندہی ، سماعت 20 ؍جنوری تک ملتوی 

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2021, 11:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 19 جنوری (ایس او  نیوز ) حکومت کرنا نک کی طرف سے نافذ کئے گئے انسداد گئو کشی آرڈیننس کا چیلنج کرتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ میں داخل کی گئی عرضی پر پیر کے روز سماعت مکمل ہوگئی اور اس سلسلے میں عدالت نے فریقوں کی بحث اور حکومت کی طرف سے  عرضی پر اعتراضات کی سماعت مکمل کرنے کے بعد 20 ؍جنوری کو اس عرضی پر  فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔

 اس کیس میں عرضی گز ارسماجی کارکن عارف جمیل  کی طرف سے پیروی کرتے ہوئے وکیل رحمت الله کوتوال نے عدالت سے اصرار کیا کہ اس آرڈیننس پر فوراً عبوری روک لگائی جائے ۔ جبکہ ریاستی حکومت کی طرف سے اس قانون کے نفاذ کے لئے جو  رولس بنائے گئے ہیں ان کا حوالہ دیا اور مفاد عامہ عرضی کے تعلق سے اعتراضات پیش کئے ۔ رحمت الله کوتوال نے کہا کہ  حکومت کی طرف سے مویشیوں کی نقل حمل کے بارے میں جو رولس  بنائے گئے ہیں وہ   کسانوں کے لئے ناقابل عمل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رولس  میں کہا گیا  ہے کہ مویشیوں کو لانے لے جانے کے لئے ضلعی ویٹر نیری آفیسر کی طرف سے تصدیق نامہ لینا ہوگا۔ اس آفیسر کی طرف سے یہ بھی سند لینی ہوگی کہ مویشی کی ملکیت کس کی ہے۔ 

وکیل نے کہا کہ جانور کی ملکیت طے کرنے کے لئے کیا ان کے پاس کوئی آدھار موجود ہے۔ جب تک ایسا کوئی نظام تیار نہیں ہوجاتا ملکیت ویٹرنری آفیسر کے ذریعہ طے کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے ضوابط میں بتایا ہے کہ مویشیوں کی سرکاری منظوری کے ذریعے ہونے والی نقل و حمل کے مرحلہ میں بھی جس گاڑی میں ان مویشیوں کو لے جایا جائے گا اس میں جانوروں کے لئے فرسٹ ایڈکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔ 

انہوں نے سوال کیا کہ ان مویشیوں کومنتقل کرنے والے غریب کسان اس طرح کے کٹ کہاں سے لائیں گے۔  ان تمام بنیادوں پر رحمت اللہ کوتوال نے عدالت سے درخواست کی کہ اس آرڈیننس پر روک لگائی جائے۔ عدالت نے اس معاملہ میں 20 ؍ جنوری کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا اور کارروائی ملتوی کردی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...