بھٹکل میں انسداد بدعنوانی بیورو کے زیر اہتمام عوامی رابطہ میٹنگ : رشوت خوری کے ازالے میں عوامی تعاون لازمی : ایس پی شُرتی کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th August 2018, 10:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ اگست (ایس اؤ نیوز)ضلع انسداد بدعنوانی بیورو پولس تھانہ اترکنڑا کاروار کے زیر اہتمام پیر کو سرکٹ ہاؤس میں بد عنوانی ،رشوت خوری کے ازالے اور عوامی رابطہ میٹنگ  انسداد بدعنوانی دستہ کی ضلع ایس پی کماری شرتی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ضلع ایس پی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ عوام اگر بیدار ہوں تو بدعنوانی اور رشوت خوری کا ازالہ ممکن ہوسکتاہے۔ تعلقہ میں رشوت خوری اور بدعنوانی کے جوبھی معاملے یا شکایت ہوں تو بیورو کو جانکاری دینےکی اپیل کی۔ میٹنگ میں آٹو ڈرائیور گنپتی نائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ مٹھلی گرام پنچایت کے حدود  کی سڑک تعمیر میں گھپلہ ہواہے ، 1کروڑ 29لاکھ روپیوں سے تعمیر کردہ سڑک صرف 6مہینے میں خستہ ہوگئی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے جانچ کا مطالبہ کیا تو ایس پی شرتی نے تحریری درخواست دینے پر مکمل جانچ کا تیقن دیا۔

 آٹو سنگھا کے ممبر پرمیشور نائک نے آرٹی اؤ افسران پر رشوت خوری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ آرٹی اؤ کے افسران لائسنس کی تجدیدکاری، بیاڈج سمیت دیگر منظوری کے لئے عوام سے بےتحاشہ رشوت کی مانگ کرتے ہیں ایسے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہئے۔ بلدیہ ممبر وینکٹیش نائک نے بتایا کہ  ٹی وی میڈیا ، اخبارات میں ضلع کے کئی گھپلوں کی خبر شائع ہوتی رہتی ہے ، اس سلسلے میں بھی بیور و کو توجہ دینے کی درخواست کی ساتھ ساتھ  اس بات کا الزام لگایا کہ بھٹکل میں  بلدیہ دکانوں کی نیلامی میں بہت ساری بدعنوانی ہوئی ہے، جس کی جانچ ہونی چاہئے۔ اس موقع پر میٹنگ میں دستہ کے سرکل انسپکٹر رمیش اور دیگر افسران ، آٹو سنگھا کے ممبران ، عوام کثیر تعداد میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...