تریپورہ میں بی جے پی کو پھر لگا جھٹکا، مزید ایک رکن اسمبلی نے رکنیت سے دیا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2022, 8:36 PM | ملکی خبریں |

اگرتلہ،23؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) تریپورہ میں برسراقتدار بی جے پی کے رکن اسمبلی اور بزرگ قبائلی لیڈر بربا موہن نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب وہ قبائلی پارٹی ٹی آئی پی آر اے (ٹپرا سودیشی پرگتی شیل ریجنل الائنس) میں شامل ہو سکتے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق 67 سالہ رکن اسمبلی نے ٹی آئی پی آر اے پارٹی چیف پردیوت بکرم مانکیہ دیب برمن کے ساتھ اپنا استعفیٰ تریپورہ اسمبلی اسپیکر رتن چکرورتی کو سونپا۔

دیب برمن نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ بربا موہن بی جے پی کی ایک سینئر لیڈر گوری شنکر ریانگ کے ساتھ آج ان کی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، جو تریپورہ اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر بھی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ بربا موہن 2018 کے انتخاب میں جنوبی تریپورہ کے گومتی ضلع میں قبائلی ریزرو سیٹ کاربک سے ریاستی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

بربا موہن گزشتہ سال سے اسمبلی چھوڑنے والے چوتھے بی جے پی رکن اسمبلی ہیں۔ اس سے پہلے آشیش داس، سدیپ رائے برمن اور آشیش کمار ساہا نے بھی سابق وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب کے ساتھ براہ راست نااتفاقیوں کے بعد پارٹی اور اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دی تھی۔ بپلب دیب نے پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایات کے بعد 14 مئی کو وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ داس گزشتہ سال ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے اور اس سال مئی میں پارٹی چھوڑ دی، جبکہ رائے برمن (جو بی جے پی کے سابق وزیر بھی تھے)، اور ساہا اس سال فروری میں کانگریس میں شامل ہو گئے۔

رائے برمن جون میں ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس کے ٹکٹ پر چھٹی بار ریاستی اسمبلی کے لیے پھر سے منتخب ہوئے۔ اس درمیان بی جے پی کے معاون انڈیجنس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) رکن اسمبلی برشکیتو دیب برما نے بھی گزشتہ سال جون میں اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ٹی آئی پی آر اے میں شامل ہو گئے تھے، جس سے پارٹی کی طاقت 7 ہو گئی۔ دوسری طرف بربا موہن کے استعفیٰ کے بعد 60 رکنی تریپورہ اسمبلی میں بی جے پی کی طاقت گھٹ کر 35 ہو گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...