تیجسوی سوریاریاست کیلئے زہریلابیج ہے:ڈی کےشیوکمار

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2021, 12:26 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12/ مئی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک  میں کووڈکے معاملات میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہاہے،اس دوران وزیراعلیٰ نے تیسری لہرپرقابوپانے کی تیاری کرنے کی صلاح دی ہے۔پہلے کووڈکی دوسری لہرپرقابوپانے کی کوشش کرے پھرتیسری لہرپرقابوپانے کی بات کریں۔یہ باتیں کے پی سی سی صدرڈی کے شیوکمارنے کہی۔

انہوں نے حکومت پربرہمی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ہم تیسری لہرکاسامناکرنے کے لیے تیارہیں مگر کیادوسری لہرمیں جانیں گنوانے والوں کی جانیں واپس لائی جاسکتی ہیں۔کسانوں کی فصلوں کوخریداری کرنے والاکوئی نہیں ہے۔وزیرباغبانی اوروزیرزراعت نے کسانوں کے کھیتوں کاجاکرمعائنہ کرنے کی زحمت د کھائی ہے؟۔اے پی ایم سی جاکروہا ں کے حالات سے واقف ہونے کی کوشش کریں۔سڑکے کنارے تجارت کرنے والے بیوپاری پریشان ہیں،ریاستی حکومت کوچاہئے کہ غریبوں کے بینک کھاتوں میں 10ہزارروپے رقم جمع کرے۔کورونالاک ڈاؤن کے پیش نظرمعاشی کفالت کا پیکیج کا اعلان کیاجائے۔

انہو ں نے حکومت کوآڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہاکہ بیڈ،آکسیجن کہاں دستیاب ہیں اس کی جانکاری کے لیے ایک بورڈلگایاجائے۔بیڈنہیں مل رہے ہیں،آکسیجن کامسئلہ ابھی حل نہیں ہواہے۔عوام کے لیے اعلان کردہ ویکسین کہاں دستیاب ہے لوگوں کومعلو م نہیں ہورہاہے۔

اس موقع پرشیوکمارنے بی جے پی رکن پارلیمان تیجسوی سوریاپرسخت تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ تیجسوی سوریااس ریاست کے لیے زہریلابیج ہے،اس کے بارے میں کیاکہاجائے وہ کہتاہے کہ افسرنے جولسٹ دی تھی وہ میں نے پڑھی۔کیاکوئی افسرکسی خاص مذہب اورطبقہ کے نام کی لسٹ دے سکتاہے؟اپنی غلطی پرپردہ ڈالنے کے لیے ایک افسرپرالزام عائدکرنامناسب نہیں ہے۔ ریاست میں اگرکوئی فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں زہرکھول سکتاہے وہ صرف تیجسوی سوریاہے۔

اس موقع پر ریاستی وزیرپنچایت ودیہی ترقیات ایشورپاکا نام لئے بغیرتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے شیوکمارنے کہاکہ ”حکومت کے ہاتھ میں پرنٹنگ مشین نہیں ہے،اس قسم کابیان شیموگہ کے ایک وزیر نے دیاہے،تمہارے گھرمیں نوٹ پرنٹ کرنے کی مشین تھی وہ کہاں گئی؟ اس طرح شیوکمارنے ایشورپاکی کھنچائی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...