امارات میں اسلام مخالف پوسٹ کرنے پر ایک اور ہندوستانی کی آئی شامت، ملازمت سے فارغ

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2020, 9:18 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

راس الخیمہ ،19؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) بیرون ملک ملازمت کرنے والے ہندوستانی شہریوں کی طرف سے کورونا وبا کے دور میں مسلمانوں کے خلاف زہر فشانی پر کارروائیوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ تازہ معاملہ امارات کے راس الخیمہ میں رونما ہوا جہاں بہار سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

اب راس الخیمہ میں ایک ہندوستانی شہری کو فیس بُک پر مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹ ڈالنے پر کمپنی نے ملازمت سے فارغ کر دیا۔ گلف نیوز کے مطابق متعصب شخص کا نام برج لال گُپتا ہے اور اس کا تعلق ریاست بہار کے علاقے چھپرہ سے ہے اور یہ شخص معدنیاتی کمپنی سٹیون راک کے ہیڈ کوارٹر میں ملازمت کر رہا تھا۔ برج کشور نے اپنی کچھ فیس بک پوسٹوں میں مسلمانوں کو کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور دہلی کے حالیہ فسادات، جس میں 53 افراد جان بحق ہوئے تھے، اس میں مسلمانوں کے مارے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔

رج لال کی مسلمان مخالف پوسٹوں کی سوشل میڈیا صارفین نے رپورٹ کر دی۔ جس کے بعد کمپنی نے اس کی شرمناک حرکت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بغیر نوٹس کے ملازمت سے نکال دیا۔ کمپنی کے ایک سینئر عہدے دار نے گلف نیوز کو بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا ہے کہ کمپنی کے ایک جونیئر عہدے دار کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی پوسٹوں کی تحقیقات کرنے کے بعد اسے بغیر نوٹس کے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’ہماری کمپنی اماراتی حکومت کی مذہبی رواداری اور برابری کی پُرجوش حمایتی ہے اور کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت اور امتیازی سلوک کے سخت خلاف ہے۔ ہم نے اپنے تمام ملازمین کو خبردار کر دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی تعصب پرستی اور امتیازی سلوک سے باز رہیں ورنہ فوری طور پر ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ متحدہ عرب میں مقیم چند ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں شرمناک پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، تاہم اماراتی حکومت کی جانب سے ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور سزا سُنا کر ان کو ہندوستان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

اماراتی شہزادی اور معروف کاروباری شخصیت ہند القاسمی نے بھی امارات میں مقیم بھارتیوں کو اسلام مخالف پوسٹس لگانے سے منع کیا ہے۔ اماراتی شہزادی ہِند القاسمی نے امارات میں مقیم ایک بھارتی شہری کی جانب سے تبلیغی جماعت کے خلاف متعصبانہ پوسٹ لگانے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا تھا ”تمہیں امارات سے باہر نکال دیا جائے گا“۔

بھارتی شہری سوربھ اُپادھیائے نے دہلی میں مسلمانوں کے تبلیغی اجتماع سے متعلق توہین آمیز پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ سوربھ نے اپنی پوسٹس میں یہ بھونڈا الزام بھی لگایا تھا کہ مسلمان کھانے پینے کی اشیاء پر جان بوجھ کر تھُوک رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو کورونا کا شکار بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ دُبئی اور ابوظہبی میں مقیم چند ہندوستانی ہندو افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلام اور مسلمانوں کی توہین پر مبنی پوسٹ لگانے کے شرمناک واقعات کے بعد مختلف کمپنیوں میں ملازمت کرنے والے متعدد افراد پر کارروائی کی گئی ہے۔ متیش اُدیشی، سمیر بھنڈاری اور راکیش بی کٹو مارتھ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں قابلِ اعتراض پوسٹ لگانے پر نوکریوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی ان کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ بھی چلایا جائے گا۔ خلیجی ممالک کے علاقہ کنیڈا اور نیو زی لینڈ میں بھی اسلام مخالف پوسٹ ڈالنے والے چند ہندو ملازمین کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...