مودی حکومت کے خلاف بھی ’کرو یا مرو‘تحریک کی ضرورت:راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 10:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی انگریزوں کے خلاف‘کرویامرو’جیسی تحریک کی طرح مودی حکومت کے خلاف بھی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔

ایک فیس بک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہاکہ تاریخ کا وہ صفحہ جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا - بھارت چھوڑوتحریک8  اگست 1942 کو بمبئی سے شروع ہونے والی اس تحریک نے انگریزوں کی نیندیں اڑا دی تھیں۔ اگست کی اس شام کو لوگ بمبئی کے گووالیہ ٹینک میدان میں جمع ہونا شروع ہو گئے، گاندھی نے کرویامروکا نعرہ دیا اور ہندوستان میں برطانوی راج کا تقریباً آخری باب شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ آج ہندوستان کی آمرانہ حکومت کے خلاف اور ملک کی حفاظت کیلئے ایک اور”کرو یا مرو“ تحریک کی ضرورت ہے، اب وقت آگیا ہے جب ناانصافی کے خلاف بولناہی ہوگا۔ آمریت، مہنگائی اور بے روزگاری کو ہندوستان چھوڑنا ہی ہوگا۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ گاندھی جی کی کال پر، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لاکھوں ہم وطن اس تحریک میں کود پڑے، اس تحریک میں تقریباً 940 لوگ شہید ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ آج، بھارت چھوڑو تحریک کی سالگرہ پر میں ان آزادی پسندوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔