مینگلور کے قریب بنٹوال میں پھرسامنے آیا ایک اور کورونا پوزیٹیو معاملہ۔ متاثرہ خاتون کی ماں سنگین حالت میں ہے زیر علاج
منگلورو،25؍اپریل (ایس او نیوز)جنوبی کینرا میں کوروناپوزیٹیو معاملات میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 12متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ بنٹوال میں متاثرین کی تعداد 4ہوگئی جن میں سے 2کی موت ہوگئی ہے۔ اس طرح اب ضلع جنوبی کینرا میں 4مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بنٹوال کی ایک39سالہ خاتون اس مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ا س سے پہلے قبل کووِڈ 19کا شکار ہوکر موت کے منھ میں چلی جانے والی عورت سے اس کی پڑوسی67سالہ بزرگ خاتون کو یہ مرض لاحق ہوگیا جس کی وجہ سے فی الحال وہ بڑی سنگین حالت میں زیر علاج ہے۔ اب اس خاتون کی بیٹی کو بھی اپنی ماں سے مرض لاحق ہونے کی بات ثابت ہوگئی ہے۔