کاروار 9 / اگست (ایس او نیوز) اُتر کنڑا میں جوئڈا کیسل راک کے قریب ایک مال گاڑی کے ڈبے پٹری سے اتر گئے جس کی وجہ سے اس روٹ پر چلنے والی تمام ریل گاڑیوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق دودھ ساگر سے سونالیم کے سرنگ نمبر 15 کے قریب تورنگل ہوساپیٹے میں جندال کمپنی کو واسکو سے کوئلہ رفت کے دوران ٹرین کے ڈبے پتری سے اتر گئے ۔
محکمہ ریلوے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق واسکو سے یشونت پور آنے جانے والی دونوں ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ گوا ایکسپریس ٹرین کا روٹ بدل دیا گیا ہے ۔ اپنے ٹریک سے اتری ہوئی ٹرین کو پٹری پر لانے کا کام جاری ہے ۔ اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔