بھٹکل انجمن بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج میں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد : کھیل دراصل شخصی تعمیر کا اہم ذریعہ ہے: انجمن الومنی سید سمیر سقاف

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th March 2019, 9:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27؍مارچ (ایس او نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کےانجمن بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج بھٹکل کے 22ویں سالانہ کھیل مقابلوں کا27مارچ 2019 بروز  بدھ کو انجمن آباد گراؤنڈ میں انعقاد ہوا۔

انجمن کے الومنی ڈی یو ٹیلی کام یواے ای کے سنئیر مینجر سید سمیر سقاف مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوکر کھیل مقابلوں کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتےہوئے کہاکہ کھیل صرف جیت ہار کا معاملہ نہیں ہےدراصل شخصی تعمیر کا اہم ذریعہ ہے۔ جب ہم دوڑ (ریس)میں شامل ہوتے ہیں تو وہاں ملی سکینڈ کی بھی کتنی اہمیت ہوتی ہے پتہ چلتاہے اس طرح ہم کھیل کے ذریعے وقت کی پابندی  سیکھ سکتے ہیں، وہیں کھیل کے ذریعے اجتماعی قوت کا پتہ چلتاہے ، ٹیم ورک کی طرح کتنے کام کرسکتے ہیں محسوس کرسکتے ہیں۔ اور کھیل سے جیت کیسے منانی چاہئے یہ بھی سیکھنےکو ملتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کل کھیل بھی ایک کیرئیر بن گیا ہے، کئی کالجس اور یونیورسٹیز میں ماسٹر کورس چل رہے ہیں اس کے علاوہ روزگار میں بھی کھلاڑیوں کے لئے ریزرویشن ہوتاہے، کالجوں اور یونیورسٹیز میں کھلاڑیوں کو وظیفے دئیے جاتےہیں۔ انجمن ڈگری کالج بورڈ سکریٹری محمد محسن شاہ بندری نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری، کالج بورڈ سکریٹری آفتاب قمری ، پرنسپال کے محمد محسن ، فزیکل ڈائرکٹر موہن میستا، اسٹوڈنٹس سکریٹری ہدایت رکن الدین، مینجمنٹ ایونٹ سکریٹری محمد عثمان ملا، اسپورٹس سکریٹری سلمان وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...