بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ اور عام انتخابات؛ بیلٹ پیپر کے ذریعے 12 اراکین منتخب؛ پیر کو ہوگا عہدیداران کا انتخاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th September 2019, 7:14 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بحرین 15 ستمبر (محمد اطہر پیرزادے/ ایس او نیوز)  بھٹکل مسلم جماعت کا سالانہ جلسہ اور عام انتخابات مورخہ 10 ستمبر کوبحرین کے فارم ہاوس میں منعقد ہوا جس میں 12 اراکین انتظامیہ کا انتخاب عمل میں آیا۔  انتخابات کے لئے جناب محمد شکیل مصباح صاحب کو الیکشن کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جنہوں نے نہایت ہی حسن خوبی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دئے۔ انتخابات کے لئے 23  اراکین نے اپنے نام   پیش کئے تھے  جس کو دیکھتے ہوئے بیلٹ پیپر کے ذریعے 12 اراکین انتظامیہ کا انتخاب کیا گیا۔ منتخب اراکین کے نام یہ ہیں:  جناب محمد شعیب افریقہ،  مولوی محمد اظہر الدین آرمار، جناب احمد ضیاء محتشم، محمد اسحاق پلور،  جناب  محمد معین  (فہیم) خلیفہ، جناب محمد صابر محتشم، جناب محمد اطہر پیرزادے، جناب محمد مصیب پٹیل، جناب عبدالفتاح  خلیفہ، جناب سرفراز احمد محتشم، جناب ضرار قاسمجی، جناب روشن جمیل آرمار۔

خیال رہے کہ بھٹکل مسلم جماعت بحرین کے جملہ ممبران کی تعداد 125 ہے، جس میں سے کل 86 ممبران جلسہ اور انتخابات میں  شریک ہوئے ۔  بتایا گیا ہے کہ کچھ ممبران چھٹی پر انڈیا جانے کی بنا پر شریک نہ ہوسکے اور بعض ممبران   ڈیوٹی ہونے کی بنا پر   حاضر نہ ہو سکے۔ 

 بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی انتظامیہ کل 19 ممبران پر مشتمل ہے، جن میں سے پانچ  ممبران کو  سبکدوش ہونے والی انتظامیہ سے چنا جاتا ہے، اس بار سبکدوش ہونے والی انتظامیہ سے جن ممبران کو چنا گیا، اُن کے نام یہ ہیں: جناب محمد الطاف مصباح، جناب یحیٰ محتشم، جناب محمد شکیل مصباح، مولوی عبدالرزاق خلیفہ، جناب عبدالقادر جیلانی کوبٹے۔

یاد رہے کہ  سالانہ جلسہ کا آغاز  ذائقہ دار ظہرانہ کے ساتھ منگل دوپہر کو  شاکر ربانی کھروری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا  تھا۔ جماعت کے جنرل سکریٹری مولوی محمد اظہر الدین آرمار نے ممبران کا استقبال کرتے ہوئے جماعت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی تھی، مالیاتی رپورٹ بھی پیش کرتے ہوئے ممبران کو سوالات پوچھنے کا موقع دیا گیا تھا۔ جلسہ میں جماعت کے ذمہ دار اور فعال ممبر جناب محمد الطاف مصباح نے  اجتماعیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  نمازوں کی پابندی کی طرف  ممبران کی توجہ مبذول کرائی، جماعت کے صدر مولوی عبدالرزاق خلیفہ نے صدارتی خطاب میں اجتماعی کاموں کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے تعلیم کی اہمیت بھی ممبران کے گوش گذار کی۔ انہوں نے بالخصوص تعلیم یافتہ نوجوانوں سے جماعت کی انتظامیہ اور دیگر کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی  اپیل کی۔ جس کے بعد انتخابی کاروائی شروع ہوئی تھی۔

 جلسہ کی نظامت محمد صابر محتشم نے کی، اس موقع پر ممبران کی تفریح کے لئے ننے منے بچوں نے ڈرامہ  پیش کیا، جبکہ ممبران کے لئے تیراکی کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔جلسہ کا اختتام رات دس بجے خوبصورت عشائیہ کے ساتھ ہوا۔

اگلی میٹنگ انشاءاللہ کل بروز پیر کو رکھنا طے پایا ہے اور اسی نشست میں عہدیداران کا تقرر عمل میں آئے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...