اکتوبر 29 کو ہوگا خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ عام اجلاس؛ عوام الناس سے شریک ہونے کی درخواست
بھٹکل 26 اکتوبر (ایس او نیوز) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ عام اجلاس مورخہ 22 ربیع الاول مطابق 29 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء ٹھیک نو بجے خلیفہ جامع مسجد میں منعقد ہوگا جس میں آمد و صرف کے گوشوارے اور جماعت کی کارگذاری پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں عوام الناس کو سوالات کا بھی موقع دیا جائے گا۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے جماعت کے جنرل سکریٹری جناب اسماعیل جوباپو نے بتایا کہ عام اجلاس کے موقع پر قوم وملت کے دو مخلص خادم اور خلیفہ جماعت کے سرپرستان مرحوم محمدمیراں صاحب اور مرحوم کولا محمدمظفر صاحب کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب کا بھی اجراء ہوگا۔
جنرل سکریٹری نے جمیع احباب سے بروقت شرکت کی پرخلوص درخواست کی ہے۔