بھٹکل کمیونٹی جدہ کا سالانہ جلسہ؛ ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th October 2018, 9:06 PM | خلیجی خبریں |

جدہ 7/اکتوبر (ایس او نیوز/موصولہ رپورٹ ) جمعرات کی شام جماعت ہا ل میں دستوری سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت کی ایک سالہ  کارکردگی رپورٹ  اور آمد و خرچ و بجٹ 1440  پیش کیا  گیا۔ رپورٹ کو سماعت کرنے کے بعد ممبران جماعت نے  ایک سالہ کارکردگی کو خوب سراہا۔ اور 1440 کا بجٹ بھی منظور کیا گیا۔ رپورٹ کی پیشی کے بعد آئندہ سال کے لائحہ عمل پر  غور کیا گیا۔

ممبران کے اجلاس میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ صدارتی خطبہ میں جناب  محمد  یٰسین عسکری نے  خلیج کے  بدلتے حالات پر روشنی ڈالی اور ممبران   سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ  اپنے بچوں  کو  فنی مہارت  کے کورسس میں داخلہ دلانے پر زور دیا۔ انہوں نے   سیول سرویس   کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اسے عصر حاضر کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ ہم اپنے بچوں کو سیول سرویس میں   داخلہ لینے کے لئے اکسائیں اور انہیں شروعات سے ہی اس تعلیم پر زور ڈالیں۔

اجلاس  کا  اغاز مولوی  قطب برماور کی پُر کشش آواز میں  کلام پا ک کی تلاوت مع ترجمہ سے ہوا ۔ جماعت کے جنرل سکریٹری حبیب اللہ محتشم نے  ممبران کا استقبال   کیا ۔ جناب اُسامہ ابن فضل الرحمن منیری نے    خو ش کن آواز میں  نعت پڑھکر سنایا۔ سعودی  عربیہ کے بدلتے  حالات کو دیکھتے ہوئے  جماعت کی ذیلی کمیٹی  کیرئیر  گائڈنس کے کنوینر جناب نوید ائیکری نے ایک خوبصورت سا  پاور پوائینٹ پریزنٹیشن  پیش کیا اس میں   ہندوستان میں معاش کے  درپیش وسائل کا   بڑی خوبصورتی کے ساتھ احاطہ کیا گیا تھاممبران نے اس کمیٹی کے ذریعے پیش کئے گئے پرزینٹیشن کو خوب سراہا ۔

دُعائیہ کلمات کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...