بھٹکل انجمن ہائی اسکولوں کا مشترکہ سالانہ اجلاس : خُبیب احمد اکرمی اور ثاقب احمد ’وقار اسلامیہ ‘اور ’وقار انجمن ‘

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th January 2019, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10؍ڈسمبر (ایس او نیوز) ہر سال کی طرح امسال بھی انجمن ہائی اسکول کے سب سے ذہین طلبا کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جن میں  انجمن اسلامیہ اینگلو اردوہائی اسکول بھٹکل کے خبیب احمد ابن مولانا خواجہ معین الدین اکرمی  مدنی کو ’’وقارِ اسلامیہ ‘‘ گولڈ میڈل اور  انجمن بوائز ہائی اسکول  بھٹکل کےثاقب احمد ابن عبدالرزاق کو ’’ وقارِانجمن ‘‘  کے گولڈ میڈل سے سرفراز کیا گیا۔  ان  دونوں طلبا کو مشترکہ طورپر منعقدہ 79 ویں سالانہ جلسہ میں  توصیفی سند کے ساتھ اعزاز  بخشا گیا۔

انجمن ہائی اسکولوں کی طرف سے اپنے یہاں زیر تعلیم طلبا میں سے پچھلے تین برسوں سے علمی، ثقافتی اور کھیل کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی ایک متعلم کووقار اسلامیہ اور وقار انجمن  گولڈ میڈل اور توصیفی سند سے نوازا جاتا ہے۔ طلبا کی زندگیوں میں یہ مرحلہ تاریخی حیثیت رکھتاہے۔ مگر جب انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدسالہ جشن کےموقع پر منعقدہ سالانہ جلسے میں اس طرح کا ایوارڈ حاصل کرنا خبیب احمد اکرمی اور ثاقب احمد دونوں کے لئے  تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔

اترکنڑا ضلع کے ضلع پنچایت چیف ایگزکیٹیو آفیسر (آئی اے ایس)  محمد روشن نے جلسے میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم سے ہرایک کو عزت و مساوات ملتا ہے،  مذہب، زبان ، ذات کی تفریق کئے بغیر ہر ایک کو یکساں طورپر تعلیم ملنی چاہئے۔ جو قوم تعلیم حاصل نہیں کرتی وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے  طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ  ہمیشہ اپنے اساتذہ کا احترام کریں، والدین کے بعد اساتذہ کرام کا ہی درجہ ہے۔ اس موقع پر طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے محمد روشن نے اپنے آئی اے ایس کے دوران پیش آئے واقعہ کو سناتے ہوئے کہاکہ پہلی مرتبہ جب آئی اے ایس کا  امتحان دیا تو صرف ایک مارکس سے ناکام ہواتو اسی کو ایک چیلنج کی حیثیت  سے لیتے ہوئے   سال  2015میں دوبارہ  امتحان دیا تو پورے ملک میں 48ویں رینک کے ساتھ اعلیٰ درجے کی کامیابی حاصل کی۔ تو طلبا ناکامی کو کامیابی کا پہلا زینہ مان کر ہمت و حوصلہ سے آگے  بڑھیں تو ترقی حاصل ہونا ممکن ہے۔

سابق وزیر تعلیم، رکن ودھان پریشد بسوراج ہورٹی نے مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں اخلاق و اقدار نہیں کے برابر ہیں، ان حالات میں اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اپنے تدریس کے دوران طلبا میں اخلاق کی طرف خاص دھیان دیں۔ اساتذہ کسی بھی مضمون کو کیوں نہ پڑھائیں اپنی کلاس کے آخر میں 5 منٹ ہی سہی   اخلاقی تعلیم ضرور دیں۔ اس موقع پر انہوں نے انجمن کی تعلیمی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انجمن گزشتہ سوبرسوں سے تعلیمی میدان میں جو خدمات انجام دے رہا ہے  وہ ملک کی بہترین خدمت ہے۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو نے جلسے کی صدارت کی۔ انجمن ہائی اسکول بورڈ سکریٹری عبدالواجد کولا نے استقبال کیا ۔ استاد نذیر احمد ہلویگر نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ اسلامیہ اینگلو اردوہائی اسکول کے صدر مدرس شبیر احمد دفعدار اور انجمن بوائز ہائی اسکول کے صدر مدرس عبداللہ رکن الدین نے اپنے اپنے اسکولوں کی  سالانہ رپورٹ پیش کی۔  استاد مولانا عبدالحفیظ مفتاحی نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پر بلاک ایجوکیشن آفسر  منجی ایم آر، انجمن جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔