بھٹکل انجمن گرلس ہائی اسکول بستی روڈ اور نوائط کالونی کا مشترکہ سالانہ جلسہ  کا انعقاد :تسکین تراب ’بتول انجمن ‘ اور فاطمہ شاہ بندری ’ دختر انجمن ‘ کے باوقار ایوارڈ سے سرفراز  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st December 2019, 8:36 PM | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے | ساحلی خبریں |

بھٹکل:01؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) انجمن گرلس ہائی اسکول بستی روڈ اور انجمن گرلس انگلش میڈیم ہائی اسکول نوائط کالونی کے  زیر اہتمام  یکم نومبر 2019بروز اتوار کو مشترکہ طورپر منعقدہ خوب صورت سالانہ جلسے میں تسکین تراب بنت ہدایت اللہ بڈن خان کو   ’بتول انجمن ‘ اورفاطمہ بنت عبداللہ شاہ بندری کو  ’دختر انجمن ‘ باوقار ایوارڈ سے طالبات کو سرفراز کیاگیا ۔

انجمن  ہائی اسکولس کی جانب سے ہرسال اکیڈمک کارکردگیوں ، سرگرمیوں اور ہونہار طالبا ت کو ایوارڈ سے نوازنےکی روایت رہی ہے۔ امسال انہی نکات پر سبھی طالبات میں اپنا بہتر مقام حاصل کرنے والی انجمن گرلس ہائی اسکول بستی روڈ کی طالبہ تسکین تراب کو بتول انجمن اور انجمن گرلس انگلش میڈیم ہائی اسکول نوائط کالونی کی طالبہ فاطمہ شاہ بندری کو دختر انجمن نامی ایوارڈ سے مہمانوں کے ہاتھوں نوازاگیا۔ اسی طرح سال روا ں کی ممتاز طالبات  انجمن گرلس ہائی اسکول کی سنین بنت محمد شعیب برماور اور انجمن گرلس انگلش میڈیم ہائی اسکول کی رحاب بنت جمیل حسین فکر دے کو سلور میڈل سے نوازاگیا۔

جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اے جے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس منگلورو کے شعبہ نفسیات کی پروفیسر ڈاکٹر دیپتی وی ایچ نے سابق صدر ہند مرحوم اے پی جے عبدالکلام کے قول کے حوالے سے طالبات کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ بیداری کے عالم میں خواب دیکھا کریں تاکہ تم اپنی منزل کو پہنچ سکو۔ منزل اور اپنے مقام کو پہنچنے کےلئے اوقات کی تنظیم کرنا ضروری ہے طالبات میسر سہولیات کی تقسیم کرتے ہوئے اپنے کاموں کو انجام دینے کی بات کہی۔ انہوں نے مضامین کو کس طرح ذہن میں محفوظ رکھنے اور اس سے وقت مقررہ پر کام لینے کے بہت سارے گُر بتائے۔اعزازی مہمان کے طورپر  مصباح ویمنس کالج سورتکل کی پرنسپال محترمہ زاہدہ جلیل نے لڑکیوں کی تعلیم کو ضروری قرار دیتے ہوئےکہاکہ لڑکیو ں کی تعلیم سے ہی گھروں میں روشنی پیدا ہوتی ہے اور نئی نسل تربیت یافتہ ہوتی ہے۔ انہوں  نے کہاکہ والدین کے پیار و محبت کو سمجھیں اور اس کا بہتر بدلہ دینے کی کوشش کریں۔ طالبات کو انہوں نے نصیحت کی کہ وہ ایک دوسرے سے اپنا موازنہ نہ کریں ، خود کی صلاحیت پر اعتماد کریں اور آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زنانہ مشاورتی کمیٹی کی رکن محترمہ سیمہ نذیر احمد قاسمجی نے جلسہ کی صدارت کی۔

جلسہ کا آغاز روضہ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ راحت حافظکا اور ان کے ساتھیو ں نے ہدیہ نعت پیش کی۔ افلاح اور ان کے ساتھیوں نے ترانہ انجمن پیش کیا ۔ دونوں اسکولس کی صدور مدرسہ محترمہ عطیہ عبدالرحمن آر ایس اور صباح دامدا نے اسکول کی تعلیمی کارکردگیوں پر مشتمل سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی۔ محترمہ گلزار شیخ نے مہمانوں کا تعارف پیش کرنے کے بعد سبھی کا استقبال کیا۔ محترمہ پروین نے شکریہ کلمات ادا کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔