بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر کا سالانہ جلسہ : طلبا کے لئے علم ہی اہم ہے دولت و شہرت اسی کی رہین منت ہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st April 2019, 11:57 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:01؍اپریل (ایس او نیوز)انجمن آرٹس ،سائنس اورکامرس کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کا 51واں سالانہ جلسہ بروز اتوار 31مارچ 2019کو انجمن آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں خوب صورت طریقے سے منعقد ہوا۔

سالانہ جلسہ میں مہمان خصوصی کے طورپر شریک بیلگام کی کتور رانی چنما یونیورسٹی کے شعبہ کریمنالوجی اور کریمنل جسٹس کے صدر شعبہ ڈاکٹر ریاض احمد منگولی نے کہاکہ ڈگری میں اپنی تعلیم پانے والے طلبا کے لئے یہ اہم وقت ہوتاہے کہ وہ اپنا احتساب کریں ،اپنی منزل کی واضح طورپر نشاندہی کریں اور سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ نے ہمیں کتاب پڑھنے کی تلقین کی تھی مگر ہم موبائیل میں مگن ہیں۔ اس بری عادت سے اپنے آپ کو بچائے رکھنا ہی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے دستور ہند کی دفعات کی 14،19اور 21پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اظہار حق کریں ۔ البتہ طلبا خاص خیال رکھیں کہ آپ واٹس اپ ، فیس بک، انٹرنیٹ ، کمپیوٹر پر کیا کچھ کررہےہیں ، کیا پوسٹ کررہے ہیں، کیا مسیج پوسٹ کررہے ہیں لمحہ بھر میں پتہ چل جائے گا۔ اس لئے بہتر ہے کہ ہم ان چیزوں کا بہت ہی کم استعمال کریں۔

جلسہ میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹکا یونیورسٹی کے سابق سنڈیکیٹ ممبر اے ،ایم، ملانے کہاکہ تعلیم ایک مثلث کی مانند ہے ، والدین اس مثلث کی بنیاد ہیں تو اساتذہ اور طلبا بقیہ دو ضلع ہیں۔ بنیاد اگر مضبوط ہے تو اس پر کھڑے ہوئے دونوں ضلع بھی توازن کے ساتھ باقی رہ سکتے ہیں۔ اسی طرح آج ہمارے بچوں کے تعلق سے والدین جن پریشانیوں کا ذکر کرتے ہیں دراصل والدین کا وہ لاڈ وپیار ہے جنہیں اسمارٹ فون کی صورت میں برباد کررہاہے۔ طلبا اگر موبائیل میں مگن ہیں برباد ہورہے ہیں تو اس کےلئے اہم ذمہ دار والدین ہی ہیں۔ اگر والدین چاہیں تو طلبا کو اپنے بچوں کو اس لت سے بچا سکتےہیں۔ اساتذہ جس کام کو انجام دے رہے ہیں وہ دنیا میں کوئی اور انجام نہیں دے سکتا۔ اساتذہ طلبا کے درمیان اس طرح گھل مل جائیں تو وہ ان کے گرویدہ بن جائیں۔ طلبا کے لئے شہرت اور دولت اہم نہیں بلکہ علم اہمیت رکھتاہے۔ اگر وہ علم کے لئے محنت کریں گے تو خود بخود دولت و شہرت حاصل ہوجانے کی بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کا اصل مقصد زندگی کا ہنر سیکھنا ہے نہ کہ کلاس میں کتاب کو پڑھنا ہے۔

جلسہ کا آغاز عزیزی عروا برماور کی تلاوت قرآن سے ہوا،عزیزی حسن قاضیا نے ہدیہ نعت پیش کی تو کالج فنکشن چیرمن افضل جمعدار نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ متعلمین محمد خرم اور شاہد ملا نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ کالج پرنسپال پروفیسر ایم کے شیخ نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی ۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر سید عبدالرحمن باطن ؔنے جلسہ کی صدارت کی۔

جلسہ میں امسال اپنی تدریسی خدمات سے وظیفہ یاب ہوئے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی اور لائبریری کے اسٹاف ہدایت خان کی انتظامیہ اور کالج کی طرف سے شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی ۔ کالج کے پروفیسر رویندرکائی کنی کو ڈاکٹریٹ کی سند عطا ہونے پر تہنیت کی گئی ۔ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی نے اپنے 27سالہ تدریسی تجربات کی روشنی میں انجمن کے متعلق تاثرات پیش کئے۔ اس موقع پر ثقافتی اور کھیل میدانوں میں جیت حاصل کرنےو الے طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم کی گئی ۔

عزیزی محمد سعد کولا (بی کام 6سم )اور ایم کام 4سم کی عزیزہ تسبیحہ کے مجاور کو سال 2019کے بیسٹ آؤٹ گوئنگ اسٹوڈنٹس کے ایوارڈ اورفی کس 5ہزارروپئے نقد انعام سے نوازاگیا۔ اس کے علاوہ مسٹر پنکچوئیل، بیسٹ این سی سی کیڈٹ سمیت کئی ایک ایوارڈ سے طلبا کو سرفراز کیا گیا ۔ محمد سعد کولا نے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر انجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل،ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری محمد محسن شاہ بندری سمیت انتظامیہ ممبران ، طلبا و طالبات شریک تھے۔

شام کوڈگری  کالج کا گرایجویشن ڈے منعقد ہوا جس میں منگلورو کی  مشہور طبی یونیورسٹی ینو پویا کے  ڈاکٹر حسن عمران محتشم بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔