پانچ ریاستوں میں انتخابی ہلچل کے درمیان ’انتخابی مبصر‘ کے ناموں کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2021, 10:59 AM | ملکی خبریں |

چنڈی گڑھ،28؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے لئے اڑتیس آئی اے ایس جنرل آبزرور اور سولہ پولیس افسران کو پولیس مبصر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ پنجاب کے چیف الیکشن افسر ڈاکٹر ایس کرونا راجو نے آج یہاں بتایا کہ جن چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں الیکشن ہونے والے ہیں ان کے لئے انتخابی مبصر اور پولیس مبصر مقرر کیے ہیں۔ ان میں آسام، کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اورمرکز کے زیرانتظام علاقہ پڈوچیری شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تین مارچ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مبصرین کی ایک مختصرمیٹنگ کرے گا۔

ڈاکٹر ایس کرونا راجو نے کہا کہ جنرل مبصر میں آئی اے ایس وجئے کمار جنجوعہ، انوراگ اگروال، راجی پی سریواستو، سروجیت سنگھ، انوراگ ورما، کاکومانو شیو پرساد، دھریندر کمار تیواری، حسن لال، سیما جین، راج کمل چودھری، وریندر کمار مینا، وکاس گرگ، اجے شرما، نیلکانت ایک اوہد، کمار راہل، راہل تیواری، ڈاکٹر وجے نامدیو راو جاڈے، رجت اگروال، مونیش سنگھ سدھو، تنو کشیپ، دلجیت سنگھ مانگٹ، سبین سی، پردیپ کمار اگروال، روی بھگت، منجیت سنگھ براڑ، کنول پریت براڑ، محمد طیب، بھوپندر سنگھ، پروین کمار تھند، امت کمار، پنیت گوئل، محمد اشفاق، بھوپندر پال سنگھ، کمار سوربھ راج، بی سرینواسن، بھوپندر سنگھ، کیشیو ہنگونیا اور ونیت کمار شامل ہیں۔

ڈاکٹر راجو نے یہ بھی بتایا کہ آئی پی ایس افسران برجندر کمار اپل، کلدیپ سنگھ، انیتا پنج، بی چندر شیکھر، امردیپ سنگھ رائے، رام سنگھ، گولاپالی ناگیشورراؤ، گوتم چیمہ، ایم ایف فاروقی، وبھو راج، لکشمی کانت یادو، ارونپال سنگھ، شیو کمار ورما، بابولال مینا کو پولیس مبصر مقرر کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...