انکولہ : کون کھیل رہا ہے 'چور پولیس' کا کھیل؟ ایڈیشنل ایس پی پر جان لیوا حملہ ۔ غنڈوں پر درج نہیں ہوا اقدامِ قتل کا کیس!

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2021, 9:13 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

انکولہ،31؍مارچ (ایس او نیوز) دو دن پہلے انکولہ تعلقہ کے ہٹّی کیری ٹول گیٹ پر ہنگامہ آرائی کرنے اور ایک پولیس آفیسر پر حملہ کی کوشش کیے جانے کی رپورٹ میڈیا میں آئی تھی۔ اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پولیس نے  ہنگامہ کرنے والوں کی خوب دھلائی کی ہے اور ان پر پولیس آفیسر کو اپنے فرائض انجام دینے سے روکنے کا کیس درج کیا ہے۔

لیکن اب اس واقعہ کی ایک ویڈیو فوٹیج وائرل ہوئی ہے جس نے پورے ضلع کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیوںکہ  اس سے صاف معلوم ہورہا ہے کہ غنڈہ گردی پر اترے ہوئے لوگوں نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جیسے اعلیٰ آفیسر کو اپنی اسکارپیو کار کے نیچے روندنے کی کوشش کی تھی۔ اور پولیس والے ان لوگوں پر صرف معمولی دفعات کے تحت کیس درج کرکے خاموش بیٹھ گئے ہیں۔ عوام سیدھا سوال کرر ہے ہیں  کہ آخر ان بدمعاشوں  پر اقدامِ قتل کا کیس کیوں درج نہیں کیا گیا ؟ اور اس معاملے میں کون ہے جو 'چور پولیس" کا کھیل کھیل رہا ہے؟!

ٹّول گیٹ پر ہوا کیا تھا؟:کسی مسافر کے ذریعے ریکارڈ شدہ وائرل کلپ سے پتہ چلتا ہے کہ انکولہ کا ایک بزنس مین سریش نائیک اور اس کے ساتھی ٹول گیٹ پر عملہ کے ساتھ  ٹول وصولی کے مسئلہ پر جھگڑا کر رہے ہیں۔ اس وقت وہاں پر کمٹہ کی طرف سے کاروار جارہے ضلع ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ  پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے مداخلت کرتے ہوئے غنڈہ گردی پر آمادہ لوگوں سمجھانے اور جھگڑے سے باز رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران ہنگامہ کرنے والے اپنی اسکارپیو کار سے ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ کو ٹکر مارتے ہیں جس سے ان کے پیر پر چوٹ لگتی ہے اور وہ توازن کھو جانے سے زمین پر گرتے ہیں۔ ایڈیشنل ایس پی کے باڈی گارڈ اور ٹول گیٹ عملہ کے افراد آگے بڑھ کر انہیں سنبھالتے ہیں اور وہ لنگڑاتے ہوئے کھڑے ہوکر اسکارپیو کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو کار میں سوار غنڈے اس کی پروا کیے بغیر کار آگے بڑھاتے ہیں اور  ایڈیشنل ایس پی  اور ان کے گارڈز کو گاڑی کے ساتھ  تقریباً 25 میٹر دور تک گھسیٹتے ہوئے لے جاتے ہیں۔ خوش قسمتی سے ایڈیشنل ایس پی اور ان کے سیکیوریٹی والے بدمعاشوں کی کار کے نیچے روندے جانے سے بال بال بچ نکلتے ہیں ۔ پھر بعد میں کسی طرح  کار روک لی جاتی ہے۔

اور پولیس درج کررہی ہے معمولی کیس!: تعجب کی بات یہ ہے کہ ضلع پولیس کے اعلیٰ افسران میں  نمبر 2 مقام پر فائز ایڈیشنل ایس پی پر بدمعاشوں کی طرف سے جان بوجھ کر قاتلانہ حملہ کیا جاتا ہے اور انکولہ پولیس اسٹیشن میں جو کیس درج ہوتا ہے اس میں نہ اس کا ذکر ہے اور نہ ہی ملزمین پر اس جرم  کے لئے مقررہ دفعہ 307  لگائی گئی ہے۔ پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی اعلیٰ پولیس آفیسر یا ان کے باڈی گارڈز کی طرف سے نہیں بلکہ ٹول گیٹ عملہ کی طرف سے درج کروائی گئی ہے ۔ اور اسی شکایت کی بنیاد پر انکولہ پولیس نے سریش نائیک الگیری، بومیّا سنگپّا نائیک، سریش گری انّا نائیک،گوپال گری انّا نائیک اور سریش نائیک الگیری کے نابالغ بیٹے کو گرفتار کرکے ان کے  خلاف  506, 341, 504, 149, 323  اور 353 جیسی دفعات لگائی گئی ہیں جس میں ملزمین کی ضمانت جلد ہوسکتی ہے۔

انکولہ پولیس کے رویہ پر اٹھ رہے  ہیں سوال : اس واقعہ  اور انکولہ پولیس کے رویے کے بارے میں عوام کے اندر بہت ساری افواہیں اور چہ میگوئیاں چل رہی ہیں۔ جیسے مقامی پولیس ان غنڈوں سے خوف کھاتی ہے اور ان سے پنگا لینے سے بچنا چاہتی ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ان بدمعاشوں  اور بعض پولیس افسران و اہلکاروں کی آپسی سانٹھ گانٹھ چل رہی ہے۔ علاقہ کے عوام انکولہ پولیس کی طرف سے ان بدمعاشوں کو دی جارہی چھوٹ ایک تازہ ترین مثال پیش کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ جس دن ایڈیشنل ایس پی پر سریش نائیک اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کیا ہے، بس اس سے ایک دن پہلے یعنی اتوار کے دن آدھی رات کو اسی سریش نائیک اور اس کے بیٹے نے اپنے پڑوسیوں سے جھگڑا کیا اور ان کی کار پر پتھر ڈالتے ہوئے نقصان پہنچایا تھا۔ اس تعلق سے رات 2.30 بجے انکولہ پولیس اسٹیشن میں کیس داخل کیا گیا۔ مگر پولیس نے ملزم باپ اور بیٹے کو گرفتار کرنے کی زحمت نہیں کی۔ نتیجہ یہ تھا کہ منگل کے دن ان بدمعاشوں نے ایڈیشنل ایس پی کو ہی کار سے کچلنے کوشش کر ڈالی۔

اقدامِ قتل کا کیس کیوں نہیں؟: ملزموں پر اقدام قتل کا کیس درج نہ کرنے کی وجوہات کے سلسلے میں ایک خبر یہ بھی ہے کہ پولیس والے یہ سمجھتے ہیں کہ غنڈوں کی طرف سے ایک اعلیٰ پولیس کو کار کے نیچے کچلنے کی کوشش کے بارے میں کیس داخل کرنا خود پولیس کی طرف سے اس معاملہ کو پبلسٹی دینے جیسا ہے، جس سے بدمعاشوں کی دیدہ دلیری ظاہر ہوگی اور اس سے پولیس محکمہ کی بڑی بدنامی ہوگی۔ اس لئے اقدام قتل کا معاملہ دبا دیا گیا ہے۔ اس طرح ہزار منھ اور ہزار باتیں ہو رہی ہیں۔ اور دوسری طرف بدمعاشوں کی 'خوب دھلائی' کرکے پولیس والے خوشی سے اپنی پیٹ تھپتھپا رہے ہیں۔

کیا کسی نے کی ہے خفیہ ڈیلینگ؟: افواہوں کے بازار میں ایک گرما گرم افواہ یہ بھی ہے کہ کلیدی ملزم سریش نائیک کا ایک رشتہ دار اس منظر میں سورج کی طرح ابھرا اور انکولہ پولیس اسٹیشن کے ایک افسر کے ساتھ اس نے 'خاص ملاقات اور بات چیت' کی جس کے بعد ملزمین کے خلاف ایڈیشنل ایس پی پر قاتلانہ حملہ کا کیس داخل کرنے سے گریز کیا گیا۔ عوام اسے خواہ مخواہ ہی 'خفیہ ڈیلنگ' کا نام دے رہے ہیں، جس کی سچائی کا کوئی ثبوت کہیں سے سامنے نہیں آیا ہے۔ کچھ لوگ یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ ایسا کچھ ہوا ہی نہیں ہے، مگر یہ جھوٹی خبر بھی بڑی تیزی عام ہوگئی ہے۔

کیا ذات پات کی طاقت کام کر رہی ہے؟: ایک بات جو عوام کی جانب سے بڑے وثوق کے ساتھ کہی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ مقامی  پولیس تھانے میں افسران سے لے کر کانسٹیبل تک اسی اعلیٰ ذات کے افراد ہیں جس سے ملزمین کا تعلق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دولت کے ساتھ 'تھانیدار ہی رشتہ دار' ہونے کا نشہ ان لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور مقامی طور پر انہوں نےاپنی دھاک بٹھا رکھ

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...