کاروار :ساحلی پٹی کے مختلف ترقیاتی کاموں کو مرحلہ وار شروع کیاجائے : وزیر کوٹاشری نواس پجاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th June 2020, 8:26 PM | ساحلی خبریں |

کاروار : 8؍جون (ایس اؤ نیوز) کاروار سے منگلورو کے اُلال تک 320کلومیٹر لمبی ساحلی پٹی پر ایشیا ڈیلوپمنٹ  بینک کے تعاون سے شروع کئے گئے مختلف کام باقی ہیں، جنہیں مرحلہ وار تکمیل تک پہنچایا جائے گا، اس بات کی اطلاع  ریاستی ماہی گیر وزیر کوٹا شری نواس پجاری نے   دی۔ انکولہ تعلقہ کے گابت کینی  سمندر کے ساحلی علاقوں کا معائنہ کرنے کےبعد وزیر پجاری کاروار میں اخبارنویسوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کی بندرگاہوں پر موجود کیچڑ نکالنے کی مانگوں کا جائزہ لیا جارہاہے۔ عام طورپر سمندری دیوار کی تعمیر کا مطلب سمندر میں پتھر پھینکے جانے کا الزام لگایا جاتاہے۔ اگر ضلع ڈی سی فوری طورپر ساحل پر پتھر ڈالے جانے کی رپورٹ دیتےہیں تو انہی پتھروں کو مستقل دیوار کی تعمیر کے لئے استعمال کئے جانے کا منصوبہ تشکیل دیاجائےگا۔

نیلا انقلاب : مرکزی حکومت کی طرف سے ماہی گیری کو زراعت کا حصہ مانتے ہوئے سرکلر جاری کیا ہے، اس مرتبہ قریب 20ہزار کروڑ روپئے ملک بھر میں ماہی گیری کے لئے استعمال کیاجائے گا۔ نیلے انقلاب کے تحت ریاست کو پانچ برسوں میں 3.5 سے 4ہزار کروڑ روپئے ملنے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے اگلے تین برسوں میں بندرگاہوں، ماہی گیری اور ماہی گیروں کی ترقی کے لئےمختلف منصوبہ جات تشکیل دئیے جانے کی بھی جانکاری دی ۔ گزشتہ بجٹ میں 1،000ماہی گیرخواتین کو 50فی صد کی رعایت پر دوپہیہ سواریاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا جو جاری ہے۔ 6کروڑروپئے منظور ہوتے ہی سواریاں تقسیم کئے جانے کا تیقن دیا۔ اسی طرح  انہوں نے ماہی گیروں کا 60کروڑ قرضہ معاف کرنے کی جانکاری دی جس سے وزیر موصوف کے مطابق  23ہزار عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ پجاری نے کہا کہ  اُڈپی ضلع کو 80، دکشن کنڑا اور اترکنڑا ضلع کو فی کس 10فی صد حصہ دیاگیا ہے۔ متعلقہ اضلاع کی نیشنل بینکوں سے ماہی گیروں کو قرضہ دینے کی بینک مینجروں کو ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جنوری سے مارچ تک ماہی گیروں کے لئے ڈیزل سبسڈی نہیں دی گئی ہے ، لیکن محکمہ خزانہ کو 33کروڑروپئے کی پیش کش ارسال کی جاچکی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ  اگلے ایک ہفتہ میں  اسے منظور کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔