انکولہ: ہڑتالی سرکاری بس ملازمین کے بیوی بچے بھی احتجاج میں ہوگئے شامل؛ احتجاجیوں کی کی بھرپور حمایت

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2021, 3:31 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ، 13؍ اپریل (ایس او نیوز) ایک طرف سرکاری ملازمین کی غیر معینہ ہڑتال کو چھ دن گزر گئے اور ہڑتال ختم ہونے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں، دوسری طرف حکومت نے ہڑتالی ملازمین کو ٹرانسفر  کرنے کی سزا دینا شروع کردیا ۔ اس بیچ انکولہ میں ہڑتالی ملازمین کے بیوی بچے اور دیگر اہل خانہ ان کی حمایت میں نکل آئے اور تحصیلدار دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ جہاں پر ہڑتال کی حمایت اور ہڑتالی ملازمین کے ٹرانسفر کی مذمت میں نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر امرتا ناگرج نائک نامی خاتون نے کہا کہ سرکاری بس ملازمین کے گھر والوں کو ان کی تنخواہوں پر گھر بار چلانا پڑتا ہے۔ وہ لوگ رات دن بغیر آرام کے کام کرتے ہیں۔ اور حکومت ان کو تنخواہیں دینے کے لئے رکاوٹ پیدا کررہی ہے۔ اس لئے جب تک بس ملازمین کی انصاف پر مبنی مانگیں پوری نہیں ہوتیں تب تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی اور اس ہڑتال کی حمایت میں ان کے اہل خانہ بھی سڑکوں پر اترکر احتجاج کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

مظاہرین نے کہا کہ کچھ ملازمین ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی وجہ سے ہڑتال کرنے والوں کو نقصان پہنچ ہورہا ہے۔ اس لئے انہیں ایسا کرنے سے باز آنا چاہیے اور ہڑتالیوں کے ساتھ  کھڑے ہونا چاہیے۔

ہڑتالی ملازمین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے اہل خانہ کو کانگریس اور سی آئی ٹی یو کی طرف سے حمایت دی گئی۔ سی آئی ٹی یو کی طرف سے تحصیلدار اودئے کمبار کو میمورنڈم بھی دیا گیا۔

ہڑتالی ملازمین کی حمایت میں نکلے ہوئے ان کے اہل خانہ جب بس اسٹینڈ پر پہنچ کر وہا٘ں پر ڈیوٹی پر حاضر سرکاری بس ملازمین کو ہڑتال میں شامل کرنے اور بسوں کو روکنے کی کوشش کی تو پولیس نے مداخلت کی اور احتجاجیوں کو وہاں سے منتشر کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔