انکولہ : الگیری شہری ہوائی اڈہ کے لئے تحویل اراضی سروے ۔ عوام نے کیا افسران کا گھیراو

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2021, 1:02 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ، 21؍ ستمبر (ایس او نیوز) انکولہ کے الگیری میں مجوزہ شہری ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے تحویل اراضی کا سلسلہ شروع کرنے کے منصوبہ کے تحت جب افسران سروے کرنے کے لئے متعلقہ مقام پر پہنچے تو مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے افسران کا گھیراو کیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سروے کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر راہل پانڈے اور انکولہ کے تحصیلدار اودئے کمبار کے ساتھ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے انجینئروں کی ٹیم موقع پر الگیری پہنچی تھی ۔ مقامی باشندوں نے اس ٹیم کا محاصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحویل اراضی پر اعتراض نہیں ہے مگر پہلے یہ بتانا ہوگا کہ 84 ایکڑ زمین جو تحویل میں لی جائے گی اس علاقہ کے لوگوں کے لئے کس قسم کا معاوضہ دیا جائے گا ۔ اس سے پہلے جن کسانوں کی زمینیں بحری اڈہ کے لئے تحویل میں لی گئی تھیں انہیں ابھی تک مناسب معاوضہ نہیں دیا گیا ۔ انہیں اتنا کم معاوضہ دیا گیا کہ ان کی آنکھوں سے ابھی تک آنسو بہہ رہے ہیں ۔ بے گھر ہونے والوں کو بحری اڈے میں ملازمت دینے کی باتیں بھی بس خواب بن کر رہ گئیں ۔ ان وجوہات کے پس منظر میں ہم لوگوں کو پہلے یہ بتایا جائے کہ زمینیں تحویل میں لینے اور معاوضہ کی ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہوگا ۔ 

اے سی راہل پانڈے نے مقامی لوگوں کو سمجھانے بجھانے کی پوری کوشش کی مگر وہ لوگ اپنی ضد پر اڑے رہے ۔ اور فیصلہ کن انداز میں کہا کہ اگر ضلع انچارج وزیر شیو رام ہیبار، ایم ایل اے روپالی نائک، ایڈیشنل ڈی سی کرشنا مورتی اگر یہاں آ کر جائزہ لیں گے اور معاوضہ کے تعلق سے پوری تفصیل فراہم کریں گے تو ہی ہم لوگ سروے کی کارروائی میں تعاون کریں گے ۔

اس دوران افسران اور مقامی افراد کے درمیان تکرار اور گرما گرم بحث ہونے لگی تو موقع پر موجود پولیس افسران نے مداخلت کرتے ہوئے حالات کو بے قابو ہونے سے بچا لیا ۔ عوامی احتجاج کو دیکھتے ہوئے افسران سروے کی کارروائی آگے بڑھانے بغیر خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...