انکولہ - ہبلی ریلوے لائن منصوبہ : مرکزی حکومت کے وفد نے کیا مختلف مقامات کا معائنہ

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2022, 9:20 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار،28؍ ستمبر (ایس او نیوز) ریاستی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق انکولہ - ہبلی ریلوے منصوبے پر عمل پیرائی کے سلسلے میں مثبت اور منفی پہلووں کا جائزہ لینے کے  لئے  مرکزی حکومت کے ایک وفد نے انکولہ اور یلاپور تعلقہ جات میں مختلف جنگلاتی علاقوں کا معائنہ کیا۔
    
دہلی، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا اور کرناٹکا سمیت مختلف ریاستوں کے 40سے زائد ماہرین پر مشتمل مرکزی  افسران کی ٹیم انکولہ کے نوگدے، کنچن باگیلو، سنکسال، کوٹے پال، رامن گولی جیسے فوریسٹ علاقوں سے گزرنے والی ریلوے لائن کا خود معائنہ کیا۔ فوریسٹ محکمہ کی رپورٹوں کےمطابق منصوبہ جات علاقوں میں جنگلی جانوروں کو پہنچنےوالےنقصانات  اور فائدوں پر گفتگو کی۔ جن علاقوں سے ریلوےلائن گزر رہی ہے ان مقامات کا گوگل جی پی ایس کے ذریعے جانکاری لیتے ہوئے غور کیا کہ  متعلقہ علاقےمیں حساس زون سے آنے والے شیر، ہاتھی وغیرہ جانوروں کی حفاظت کے لئے منصوبہ میں خیال رکھا گیا ہے یا نہیں ۔ترمیم شدہ  قریب 28کلومیٹر سرنگ لائن والے اس منصوبے میں اگلے 50برسوں کے بعد جنگلی جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا یا  نہیں اس تعلق سے افسران اور ماہرین کے درمیان گفتگو ہوئی۔

یڈیورپا کی قیادت والی فوریسٹ کمیٹی نے ریلوے لائن منصوبے کو ہری جھنڈی دکھائی تھی ۔ اس سلسلےمیں ہائی کورٹ نے  قومی فوریسٹ کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ سونپنے  کہاتھا۔اسی حکم کے مطابق مرکزی معائنہ ٹیم نے  انکولہ اور یلاپور کے فوریسٹ علاقوں سے گزرنے والی ریلوےلائن علاقوں کا معائنہ  کیا، اب کمیٹی کی طرف سے  ہائی کورٹ کو  رپورٹ سونپی جائے گی۔ کمیٹی میں نائب ڈائرکٹر راکیش جاگنیا،نائب ڈائرکٹر راجیند کمار، سائنس دان ڈاکٹر ٹی این منوہر، پروفیسر سوکمار، ڈاکٹر ایچ ایس سنگھ ، دھارواڑ آئی آئی ٹی کے پروفیسر ناگیش ائیر، وسنت ریڈی ، کاروار کے ڈی سی ایف  سمیت  کئی افسران موجود تھے۔

یلاپور کےمقامات کا معائنہ :دہوں سے دھول چاٹ رہے ہبلی۔ انکولہ ریلوے لائن منصوبہ کئی ایک رکاوٹوں کے بعد اپنے  حتمی مرحلے پرپہنچا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی ادھورے ہبلی ۔ انکولہ ریلوےلائن منصوبہ کا معائنہ کرنے اور عوام سے جانکاری لینے کے کام میں مصروف ہے۔ اسی کے تحت یلاپور تعلقہ کے جنگلات سے گزرنے والی ریلوےلائن کےمقامات کا بھی  دورہ کرتےہوئےکمیٹی ممبران نے معائنہ کیا۔

مرکزی ٹیم نے ارے بائیل گھاٹ علاقہ ، زمین کھسکنے والے  علاقے تلیکے بائیلو، باسل کے چٹکےبائیلوجیسےمقامات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ کمیٹی ممبران  نے شام تک کسی بھی  اخبارنویس سے بات نہیں کی اور  اپنے معائنہ  کاکام مکمل کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...