انکولہ : 11سپاری کے تھیلے چوری کرنے والے ملزم گرفتار: سپاری اورکار  ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th September 2021, 9:51 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ: 14؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے نولسے میں سپاری چوری معاملے کو سلجھاتے ہوئے انکولہ پولس نے دو ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور ملزموں سے سپاری کے تھیلے اور سپلائی کے لئے استعمال کی گئی کار کو ضبط کرلیاگیا ہے۔

ملزموں کی شناخت  نولسے کے آنند ونائک اور چندومٹھ کے ماروتی گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ آنندو نائک ، چوری ہوئے گھر کا پڑوسی ہےجب کہ اور ایک ملزم ماروتی ، سپاری چوری ہوئے مالک کے نئے گھر کی تعمیر میں مزدور کی حیثیت سےکام کرتاتھا۔ گھر کے سامنے ذخیرہ کردہ 28سپاری تھیلوں کو جمعرات کی رات چوری کئےجانےکا الزام لگایا گیا ہے۔ متعلقہ سپاری کو 8تھیلوں میں بھر کر فروخت کرنے کی کوشش کے دوران میں پولس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے ہیں۔

نولسے کے مادیو گوڈا نامی شخص کے زیر تعمیر گھر کے سامنے والے صحن میں ذخیرہ کردہ  سپاری کے تھیلے چوری ہونے کے متعلق مالک نے پولس تھانے میں شکایت درج کی تھی۔ پولس نے جانچ کرتےہوئے سراغ کے سہارے دونوں ملزموں کو گرفتار کرنے  میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ملزموں سےپولس نے قریب 33390روپئے مالیت کے 8تھیلوں میں بھری ہوئی 1.38 کوئنٹل  سپاری اور کار ضبط کرلی ہے۔ سی پی آئی سنتوش شٹی ، پی ایس آئی پروین کمار، حوالدار موہن داس شنوئیی، منجوناتھ ، بھگوان ، شیکھر ، جگدیش نامی عملہ کارروائی میں شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...