انکولہ ،کمٹہ تعلقہ جات کے سرحدی علاقوں میں جنگلی سوروں کے حملوں سے دیہی عوام پریشان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th November 2019, 6:57 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:07؍نومبر(ایس اؤ نیوز)انکولہ تعلقہ موگٹا گرام پنچایت حدود کے برہمور علاقے میں جنگلی سوروں کی بھاگ دوڑ سے کافی پریشانی ہورہی ہے، حالیہ دنوں میں بائک سواروں پر جنگلی سوروں کے حملےمیں دو لوگ زخمی ہونے کا پتہ چلاہے۔

برہمور روڈ سنتے گدے بس اسٹانڈ کے قریب اتوار کی شام جنگلی سوروں کا گروہ درمیان میں آنے سے بائک سوار نیچے گرے ، اسی دوران چھوٹے بچوں کے ساتھ چلنے والے بڑے بڑے سور حملے کی کوشش کئے ہیں، جان کاخوف کھا کر بائک سواروں نے چیخ پکار کرنے سے قریب کے مکین دوڑ کر ان کی حفاظت کرنے کی زخمی رام کرشنا بھٹ نے جانکاری دی۔ اس کے ساتھ ان کا بیٹا رویند  ر بھٹ بھی زخمی ہواہے۔زخمی بائک سوار نے کہاکہ  جب میں بیٹے کو چھوڑنے کمٹہ جارہاتھاتو جنگلی سوروں کاگروہ اچانک درمیان میں آجانے سے حادثہ پیش آیا ہے۔ ہیلمٹ پہننے سے سر کو چوٹ نہیں لگی، لیکن ہاتھ پیر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی علاج کے لئے قریب کے مرجان گئے وہاں اسپتال میں ڈاکٹر نہیں رہنے سے اور بھی مسئلہ ہوا۔ اب علاج کرائے ہیں، شفایابی کے لئے مزید 10دن لگیں گے۔

ناگور، سنتے گدے ، کڈکوڑ ، برہمور وغیرہ بہت پچھڑی دیہات ہیں ، یہاں جنگلی جانوروں سے بہت پریشانی ہونا عام بات ہے ، پہلے پہلے دھان کی فصل کھڑی ہونےکے بعد جنگلی سوروں کی ہراسانی بہت ہوتی تھی اب ہر موسم میں ان کی وجہ سے پریشانی ہورہی ہے۔ شام کے اوقات میں عوام کو برہمور پہنچنے سے ہی ڈر لگتاہے۔ ہر دن جنگلی سوروں کا سامنا ہونے کی جانکاری دیہی مکین نارائن ہیگڈے نے دی۔

عوام نے شکایت کی کہ کمٹہ اور انکولہ تعلقہ کے سرحد علاقوں کے ناگور ، برہمور دیہات میں پرائمری ہیلتھ سنٹر بھی نہیں ہے، یہاں سے اسپتال کو جانے کے لئے 23کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرکے کمٹہ جانا پڑتاہے۔ جنگلی سوروں کی پریشانی سے بچانے کے لئے فاریسٹ افسران کی طرف سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔