انکولہ : نوبیاہتا خاتون نے کی پھانسی لگا کر خود کشی

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2022, 8:16 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ ،6 ؍ دسمبر (ایس او نیوز) سسرال والوں کی ہراسانی سے تنگ آ کر ایک نوبیاہتا خاتون نے پھانسی کا  پھندا لگاتے ہوئے خود کشی کر لی ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ خودکشی کرنے والی خاتوں یمونا وگھنیشور گوڈا (30 سال)کی شادی ابھی سات مہینے قبل ہی ہوئی تھی ۔ اس تعلق سے انکولہ پولیس اسٹیشن میں یمونا کے بھائی کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت  کے مطابق  شادی کے تین مہینے بعد یمونا کو پتہ چلا کہ اس کے شوہر وگھنیشور اور اس کے چھوٹے بھائی کی بیوی کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں ۔ اس بارے میں بات کرنے پر یمونا کے شوہر وگھنیشور، دیورانی شاملا گوڈا، دیور روی گوڈا اور ساس ساوتری نے مل کر اسے ذہنی اذیت دینا شروع کیا اور اسے گھر چھوڑ کر کہیں چلے جانے اور جان دینے کے لئے دباو بنانے لگے ۔ بالآخر اس طرح کی ہراسانی سے تنگ آ کر یمونا نے شوہر کے گھر میں ہی پھانسی  کا پھندا لگا کر اپنی جان دے دی ۔ 
    
تحصیلدار اودئے کمبار ، پی ایس آئی پروین کمار، پروبیشنری پی ایس آئی سنیل اور اہلکاروں نے جائے واردات پرمعائنہ کیا ۔ پولیس نے  کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔