بھٹکل انجمن حامئی مسلمین کے صد سالہ جشن کی مناسبت سے انجمن پرائمری اسکولی طلبا کے درمیان فیانسی ڈریس مقابلہ جات کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th December 2019, 7:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدسالہ جشن کی مناسبت سےانجمن کے  خدیجہ سید علی کیمپس میں بروز سنیچر 7دسمبر 2019کو انجمن پرائمری اسکولس کے قریب 250 طلبا  وطالبات کے درمیان انٹر اسکول فیانسی ڈریس مقابلہ جات کا انعقاد ہوا۔

ڈائس تقریب کا آغاز انجمن الفطرہ اسلامک پری اسکول کے متعلم محمد اقبال چامنڈی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ انجمن تکیہ پرائمری اسکول کی طالبہ خیر النساء نے ہدیہ نعت پیش کی تو انجمن اردو پرائمری اسکول کی طالبات مریم ایفا اور ساتھیوں نے ترانہ انجمن کو گوش گزار کیا۔ انجمن نور پرائمری اسکول کی کوآرڈینیٹر محترمہ اسراء نے استقبال کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔

اؤز گروپ آف کمپنیز کی ڈائرکٹر محترمہ عمیمہ بنت عتیق الرحمن  منیری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انجمن ، علم اور ترقی کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ  ہمارے لئے انجمن ہی سب کچھ ہے، کیونکہ یہی ایک تعلیم ادارہ ہے جو ہماری قوم کو تعلیم سے مالامال کررہاہے۔ انہوں نے انجمن کے بانیوں کو یاد کرتےہوئے کہاکہ صدی پہلے جس تعلیمی بیج کو بویا تھا وہ آج ایک شجر سایہ دار بن کر پھل اور پھلوں سے نواز رہاہے جس پر ہمیں ناز ہونا چاہئے۔ انہوں نے والدین و سرپرستوں سے کہاکہ آج جو کچھ ٹکنالوجی کا عروج  اور ترقیات ہورہی ہیں وہ سب کچھ علم کی بنیاد پر ہے۔ تو ہمیں علم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ انجمن اور علمی سطح پر   ہمیشہ ہرطرح کی مدد وتعاون کے لئے تیار ہیں۔ 

انجمن آزاد پرائمری اسکول کی محترمہ فرح نے شکریہ کلمات اداکئے تو محترمہ سمیرہ اور محترمہ رحمت نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ تقریب میں انجمن صدسالہ جشن  زنانہ کمیٹی کی کنونیرمحترمہ  سیمہ نذیر احمد قاسمجی ، کوآرڈینیٹر لیڈیز ایونٹس کمیٹی ،انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل کی شعبہ انگریزی کی لکچرر محترمہ طالعہ معلم ،انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل کی پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم،محترمہ صادقہ قاضیہ،انجمن  کےسبھی پرائمری اسکولوں کی صدرمدرسین آزاد انگلش کی محترمہ  شمیم چامنڈی ، انجمن نور کی محترمہ رضمی کوبٹے ، انگلش میڈیم ہائر اور الفطرہ کی محترمہ  شہناز جوکاکو ، تکیہ کی رمشا خلیفہ اور اردو پرائمری کی قدسیہ بیگم وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...