بھٹکل انجمن تکیہ پرائمری اسکول میں کریزی ہیاٹ مقابلے کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2019, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیراہتمام چلنے والی انجمن تکیہ پرائمری اسکول میں 5اکتوبر کو ایل کے جی اور یو کے جی طلبا کے لئے ’کریزی ہیاٹ ‘مقابلے کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں  چھوٹے چھوٹے بچوں نے اپنی معصومانہ تخلیقی ذہانت کا استعما ل کرتےہوئے  مختلف قسم کی رنگا رنگ اور الگ الگ ڈیزائن کی ٹوپیاں تیار کرکے لائے  اپنے سروں کو سجایا۔

بچوں کی تیاری کے پیش نظریہ کہا جاسکتا ہے کہ بچوں کی ترقی اور اُنہیں آگے بڑھانے میں ان کے والدین نے بے حد  دلچسپی  لی ہے ورنہ چھوٹی سی عمر کے طلبا کا اس طرح انواع و اقسام کی ٹوپیاں تیار کرنا مشکل تھا۔ بچوں نے اس مقابلے کے ذریعے اپنی مخفی صلاحیتوں کا  بھرپور مظاہرہ کیا ۔ ٹوپیوں کی نمائش کا نظارہ  ناظرین کے لئے بھی دلچسپ رہا۔ جس میں بچوں کے والدین و سرپرست سمیت اساتذہ وغیرہ بھی شریک تھے۔ انتظامیہ نے والدین وسرپرستوں سے اپیل کی ہےکہ آئندہ بھی اس طرح کے انوکھے مقابلہ جات میں اپنے بچوں کو شریک کراتے ہوئے ان کی ہمہ جہت ترقی میں معاون بنیں۔  

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔