بھٹکل انجمن پی یوکالج فارویمن کے زیراہتمام چالیسویں سالانہ اجلاس کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th December 2019, 9:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)الحمد للہ ،3دسمبر 2019ء بروز منگل صبح سا ڑھے دس بجے انجمن پی یو کا لج فار ویمن کے خدیجہ سید علی کیمپس کے احا طے میں پر نسپل ڈاکٹر فر زانہ محتشم صا حبہ کی زیر سر پر ستی نہا یت تزک و احتشام کے ساتھ چالیسواں سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا۔       

سالانہ جلسے میں مدعو کی گئیں منگلور کی معروف شخصیات  بطورِمہمانِ خصوصی محتر مہ تاراکیشوری (پرنسپل شاہین  پی۔یو۔کا لج منگلور)اعزازی مہمان محترمہ مریم شفینا(معروف نفسیاتی مشیر منگلور)، محترمہ رشیدہ بادشا(سا بق پرنسپل انجمن پی۔یو۔کالج) محترمہ صادقہ قاضیا(رکن انجمن زنانہ مشاورتی کمیٹی بھٹکل)پر نسپل ڈاکٹر فر زانہ محتشم،محترمہ سیما قاسمجی (کنوینر انجمن صد سالہ تقر یبات زنانہ کمیٹی)محترمہ طالعہ معلم (کو آرڈینٹر انجمن صد سالہ تقر یبات زنانہ کمیٹی)نے شرکت فرما کر جلسہ کو اعزازبخشا۔

جلسہ کا افتتاح تنزیل محمد امین کے عمدہ کلامِ پاک کی تلاوت اور یاسمین سیف اللہ کے تر جمے سے ہوا۔ مروہ نورالامین نے نعتیہ کلام پیش کیا۔رابعہ ملیحہ اور ساتھیوں نے ترانہ انجمن پیش کیا۔ محترمہ طاہرہ تبسم(دینیات لکچرار)  نے نظامت کے فرائض بحسنِ خوبی انجام دئیے۔محترمہ فاطمہ غزالہ (فزکس لکچرار)نے جلسہ میں تشریف فرما مہمانان کا بڑے ہی پرکشش انداز میں تعارف پیش کرتے ہوئے خیر مقدم کیا۔پر نسپل ڈاکٹر فر زانہ محتشم نے  پی یوکا لج کی غیرمعمولی سالانہ کارکر دگی کو اپنے دلنشین انداز میں پیش کیا۔تقسمِ انعامات کا اعلان محترمہ صبیحہ(ایکنامکس لکچرار)نے کیا۔اور مہمان خصوصی و اعزازی مہمانان اور صدرِجلسہ کے دستِ مبارک سے بہترین قائد،   بہتر ین طالبات، اسپو رٹس چیمپئن  ادبی و ثقافتی، کھیل کو د  جیسے مقا بلوں میں جیت حاصل کر نے والی ہو نہار طالبات کو تمغات اور اسناد سے نوازا گیا۔

محترمہ وحیدہ آرجے(ہندی لکچرار)نے سالانہ امتحان میں صد فی صد نتائج حاصل کرنے والی قابل معلمات،سال 2018ء میں سالانہ امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کر نے والی فطین طالبات کے انعامات کا اعلان کیا۔محترمہ تاراکیشوری صاحبہ نے اپنے کلیدی خطاب میں فر ما یاکہ دورِحاضر میں اعلیٰ تعلیم نہایت ہی  ضروری ہے۔طالبات کو اپنے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچان کر اسے بڑھاوا دینے کی درخواست کی۔تو اعزازی مہمان محترمہ مر یم شفینا نے متا ثر کن انداز میں سامعات سے فر مایا کہ انسان کے پاس جو علم کی دولت ہوتی ہے۔دراصل وہ اللہ کی امانت ہے۔اس لئے اسے لوگوں میں عام کرنا چاہئے۔اور اپنے شوق کو پیشے میں تبدیل کر نے کی تاکید فرمائی۔                  دوپہر کے تفریحی پروگرام اور دعاکے ساتھ جلسہ اختتام پذیرہوا۔                                (موصولہ رپورٹ:         از:نورجہاں۔یم۔کے  )

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔