بھٹکل انجمن حامئی مسلمین کی نومنتخب مجلس عاملہ کی میٹنگ میں اگلی میعاد کے لئے عہدیداران کا انتخاب : ایڈوکیٹ مزمل قاضیا صدر اور اسماعیل صدیق جنرل سکریٹری منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd February 2020, 8:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:22؍فروری(ایس اؤ نیوز)مشہور و معروف قو می تعلیمی ادارے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی مین آفس  شمس الدین بلاک میں 22فروری کو محمد شفیع شاہ بندری پٹیل کی صدارت میں  منعقدہ  انجمن کے نومنتخب مجلس انتظامیہ کی میٹنگ میں ہائی کورٹ کے وکیل  ایڈوکیٹ محمد مزمل قاضیا کو صدر اور  جنرل سکریٹری کے طورپردوبارہ اسماعیل صدیق کو اگلی چار سالہ میعاد کے لئے   منتخب کیاگیا ۔

انجمن کے نائب صدر اول کی حیثیت سے سمیر سقاف اور نائب صدر دوم کے لئے پلور صادق کا انتخاب عمل میں آیا ۔  ایڈیشنل جنرل سکریٹری   کے طورپر اسحاق شاہ بندری  ، فائنانس سکریٹری کی حیثیت سے  عبدالعظیم ایس ایم   امباری کو مجلس عاملہ نے منظوری دی ۔ اسی طرح محی الدین رکن الدین کو انجنئیرنگ کالج سکریٹری ، ڈگری کالج اور پی یوکالج کے لئے محسن شاہ بندری ، بی بی اے ، بی سی اے سمیت پروفیشنل کالجس کے لئے آفتاب قمری ، ہائی اسکول بورڈ کے لئے واجد کولا، پرائمری بورڈ کے لئے آصف دامودی اور دینیات بورڈ اور اسلامک اکیڈمی  کے لئے مولانا محمد شفیع ملپا کو سکریٹریز  کی حیثیت سے ذمہ داری سونپی گئی ہےتو سید ہاشم ایس  جے کو ورکس کمیٹی سکریٹری  کا عہدہ سونپا گیا ہے۔

ٹھیک اپنے وقت پر تلاوت قرآن سے میٹنگ کاآغاز ہوا۔ میٹنگ میں بھٹکل ،بیرون بھٹکل ، دبئی سمیت  تقریباً 75مجلس عاملہ کے ممبران شریک تھے۔ عہدیداران کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد  سابق صدر عبدالرحیم جوکاکو ، سید حسن سقاف   اورسابق نائب صدر اول عبدالرحمن باطن  نے اپنے خیالات کااظہار کیا اور نومنتخب صدر مزمل قاضیا اور جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق نے بھی اپنے تاثرات بیان کئے۔

خیال رہے کہ انجمن کی نومنتخب مجلس عاملہ کے لئے ماہ  جنوری کے آخر میں بھٹکل سمیت اندرون ملک اور بیرون ملک کی بھٹکلی جماعتوں سے انجمن کے ممبران کو منتخب کیاگیا تھا۔ اس طرح انجمن کی مجلس عاملہ  کل 96ممبران  پر مشتمل ہوگی۔  

ادارہ ساحل آن لائن تعلیمی میدان میں اپنی تاریخ رقم والے قومی تعلیمی ادارے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نومنتخب عہداران کی خدمت میں  دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارکبادی پیش کرتاہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں کورونا وائرس کےبڑھتے مشتبہ مریضوں کے پیش نظراندرونی محلوں اور گلیوں پر نظر رکھنے پولس نے کیا ڈرون کیمروں کا استعمال

بھٹکل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی  تعداد میں ہورہے مسلسل  اضافہ کو دیکھتے ہوئے  شہر میں جاری لاک ڈاون میں مزید سختی برتی جارہی ہےاور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام اپنے گھروں میں ہی بند رہیں  یہاں تک کہ شہر کے اندرونی محلوں اور گلی کوچوں میں جہاں پولس پہنچنے سے قاصر ...

 کوروناوائرس وباء:بھٹکل میں تیا ر ہورہے ہیں طبی عملے کے لئے ’حفاظتی کٹس؛ لاک ڈاون کے دوران بھی جاری ہے کام

پورے ملک میں کورونا وائرس وباء پھیلنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، جس کے وجہ سے بہت سارے کارخانے اور کمپنیاں بندکردی گئی ہیں اور اس سے مزدوروں کو معاشی مشکلات کاشکار ہونا پڑرہا ہے۔لیکن بھٹکل میں ایک کارخانہ ایسا ہے جہاں لاک ڈاؤن کے دوران بھی مسلسل کام چل رہا ہے۔

بھٹکل میں پایا گیا کورونا پوزیٹیو کا ایک اور مریض؛چھوٹے بھائی کے بعدآج بڑے بھائی کی بھی رپورٹ آئی پوزیٹو؛ کئی لوگوں کو کیا گیا انجمن کورنٹائن سینٹر منتقل

چھوٹے بھائی کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہونے کے بعد آج اسی کے بڑے  بھائی کی رپورٹ بھی پوزیٹیو موصول ہوئی جس کے ساتھ ہی بھٹکل یا اُترکنڑا میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی ہے۔

کورونا معاملات کو لے کر بھٹکل لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لینے کاروار ایس پی کا بھٹکل دورہ؛ تعلقہ اسپتال پہنچ کر بھی لیا جائزہ؛ کل کریں گے مشتبہ مریضوں کو انجمن ہوسٹل میں منتقل

بھٹکل میں کورونا متاثرین کی سنگین صورتحال کے بعد لاک ڈاون کا جائزہ لینے اور حفاظتی انتطامات  کے تعلق سے جانکاری حاصل کرنے ضلع اُترکنڑا کے ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے آج پیر کو بھٹکل کا دورہ کیا ، پولس کو ضروری ہدایات دینے اور اخباری نمائندوں سے بھی بات چیت کرنے اور یہاں کے ...

نظام الدین کے اجتماع میں شریک حضرات جانچ کروالیں: اقلیتی بہبود کے سکریٹر اے بی ابراہیم کی اپیل

ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹر اے بی ابراہیم نے اپنے ایک اخباری بیان میں تبلیغی مرکز نظام الدین کے اجتماع میں مارچ کے دوران شرکت کرنے الوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ضلع یا تعلقہ میں محکمہ صحت سے رابطہ کر کے اپنی جانچ کروالیں۔

متحدہ عرب امارات: مدت ختم ہو جانے والے اقاموں میں 3 ماہ کی توسیع کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات میں کابینہ نے متعدد نئے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔ یہ فیصلے ملک میں مختلف سیکٹروں کو کرونا وائرس کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے حکومتی اقدامات کا حصہ ہیں۔ اس کا مقصد شہریوں ، غیر ملکی مقیمین اور امارات کا دورہ کرنے والوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

تبلیغی جماعت کے ساتھ وائرس لگانے والے کسی وائرس سے زیادہ خطرناک: عمر عبداللہ

 نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سوشل میڈیا پر تبلیغی وائرس کے ہیش ٹیگ استعمال کرنے والوں کو دنیا کے کسی بھی وائرس سے زیادہ مہلک و خطرناک قرار دیا ہے اور انہیں ذہنی بیمار قرار دیا۔

فرقہ واریت کے جراثیم کورونا سے زیادہ خطرناک؛ نظام الدین کے واقعہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے: مولانا ارشد مدنی

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے ایک بیان میں حضرت نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کے تعلق سے میڈیا میں ہونے والے منفی پروپیگنڈے کے تناظرمیں کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب پور املک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا متحد ہو کر کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے ...