بھٹکل انجمن میں ’مسلم اقلیتی تعلیمی اداروں کے مسائل،چیلنجس اور حل ‘کے موضوع پر 17اور18اگست کو ہوگا دوروزہ سمینار: ماہرین تعلیم بھی کریں گے شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th August 2019, 11:25 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:15؍اگست (ایس اؤ نیوز)مشہور و معروف تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل  اپنے صد سالہ جشن کی تقریبات کے پیش نظر 17اور18اگست کو’’ مسلم اقلیتی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل ،چیلنجس اور حل ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ ریاستی سطح کا سمینار منعقد کررہا ہے جو انجمن انجنئیرنگ کالج کے سمینار ہال میں ہوگا۔اس بات کی جانکاری انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے دی۔

پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سیمینار میں مسلم تعلیمی اداروں کو مستقبل میں پیش آنے والے مسائل اور چیلنجس پر تفصیل سے گفتگو کی جائے گی اور مسائل کا حل تلاش کرنےمیں یہ سمینار معاون ثابت ہوگا۔

سمینار میں ریاست کے مختلف اضلاع سے  نمائندے شریک ہونگے۔ سمینار میں ملک کے مشہور ومعروف تعلیمی اداروں کے تعلیمی ماہرین اظہار خیال کریں گے۔ساتھ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے معیار میں اضافہ ، ڈیجیٹل ٹکنالوجی اور الکٹرانک میڈیا کا استعمال ، قابلیتوں میں ترقی اور سرکاری سہولیات سے استفادہ ، سماجی اور خاندانی اقدار کو تحفظ دینے والی اخلاقی تعلیم پر بھی ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔   

17اگست بروز سنیچر  کی صبح 10بجے سمینار کے افتتاحی تقریب میں اترکنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے ہریش کمار مہمان خصوصی ہونگے تو بیاری تعلیمی ادارہ جات کے صدر سید محمد بیاری اور بھٹکل کے رکن اسمبلی اور انجمن الومنی سنیل نائک اعزازی مہمان ہونگے۔ 18اگست کی شام 30-04 بجے منعقد ہونے والی اختتامی تقریب میں اترکنڑا ضلع پنچایت کے سی ای اؤ محمد روشن مہمان خصوصی ہونگے تو دہلی کے سنٹر فار ریسرچ اینڈ ڈبیٹس اِن ڈیولپمنٹ پالیسی کے صدر ڈاکٹر ابو صالح اعزازی مہما ن ہونگے۔ دونوں تقریبات کی صدارت انجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو کریں گے۔

دوروزہ سمینار میں ماہرین کے طورپر کرناٹک اسکل مشن کے ڈائرکٹر ایس اے اشرف حسن، پریم جی یونیورسٹی کے ماہر تعلیم مجاہد الاسلام، برینی اسٹار تعلیمی فاؤنڈیشن کے سی ای اؤ سید تنویر احمد ، کرناٹکا ہائی اسکول بورڈ کے ایم اے باسط ، این سی آرٹی مشاورتی بورڈ کے ممبر محمد سعید اللہ شریف، شاہین ادارہ جات بیدر کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر شریک ہوں گے ۔

پریس کانفرنس میں انجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، کالج بورڈ سکریٹری محمد محسن شاہ بندری، صدسالہ تقریبات کے کنونیر عبدالرقیب ایم جے ، انجمن انجنئیرنگ کالج کے پرنسپال ڈاکٹر مشتاق احمد بھاوی کٹی، میکانیکل صدر شعبہ ڈاکٹر فضل الرحمن ، الکٹرانک اینڈ کمیونکشن صدر شعبہ ٹی ایم پی راج کمار، ایم بی اے شعبہ صدر پروفیسر زاہد حسن اور انتظامیہ ممبران شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل تعلقہ بیلکے ہائی اسکول میں ایندھن کے صحیح استعمال پر آئیل کمپنی بیلگام کے ریجنل مینجر کا خطاب

جہاں بھی ایندھن کا استعمال کریں ہم ضرورت کے تحت کریں آج کل ایندھن کازیادہ تر غلط استعمال ہورہاہے جس کے نتیجے  میں آئندہ حالات  بگڑ سکتےہی۔ آئی اؤ سی ایل  بیلگام کے چیف ریجنل مینجر وی رمیش بابو نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

کاروار: ای۔جائیداد کے متعلق الجھن اور پیچیدگی پیدا نہ کریں : وڈیوکانفرنس کے ذریعے ڈی سی کی ضلع و تعلقہ جات افسران کو ہدایت

اترکنڑا ضلع کے شہری علاقوں میں 95فی صد ای ۔ جائیداد کا سافٹ وئیر تیار ہے۔ مقامی افسران کسی بھی پیچیدگی کو جگہ نہ دیتے ہوئے سرگرم ہونے کی ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ہدایات جاری کی ہیں۔

ضلع پنچایت سی ای او کے حکم پر بھٹکل تحصیلدار نے ہٹائیں مرڈیشور میں غیرقانونی دکانیں

ترکنڑا ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو آفسر(سی ای او)  محمد روشن کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے بھٹکل تحصیلدارکی قیادت میں ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے افسران نے جمعرات کو دکانداروں کی مخالفت کے باوجود مرڈیشور کے سڑک کنارے بنی ہوئی غیر قانونی دکانوں کو ہٹانے کی کارروائی انجام دی۔

بھٹکل کاراسٹریٹ پر رات کے اندھیرے میں کچرا پھینکنے والوں کا بالاخر پتہ چل گیا، سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا منظر

یہاں کار اسٹریٹ جیسی مصروف سڑک پر رات کے اندھیرے میں کچرے کا ڈھیر لگانے والوں سے عوام اور دکاندار بہت ہی زیادہ پریشان تھے اور کچرہ پھینکنے والوں کا پتہ لگانے کی کوششوں میں مصروف تھے، مگر بدھ کی شام کو بالاخر ایک رکشہ سے کچرہ پھینکنے کا منظر قریب میں واقع سی سی  ٹی وی کیمرے میں ...

بھٹکل نوائط کالونی کے عوام کی ہیسکام سے شکایت؛ 15 دنوں کی زائد میٹر ریڈنگ کے ساتھ تھمایاجارہا ہے بِل

بھٹکل ہیسکام کی جانب سے ہر ماہ 4, 5 اور 6  تاریخ کو گھروں میں دیا جانے والا بِل 18, 19 اور 20 تاریخوں کو دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں  12 سے 15 دنوں کی میٹر  Reading زائد ہوجاتی ہے اور ریڈنگ مطلوبہ یونٹ سے زائد ہونے کی صورت میں ہیسکام کی طرف سے پینالٹی بھی ڈالی  جاتی ہے، اس طرح کی شکایتیں ...

اترکنڑا ضلع میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے سڑکیں خستہ : مسافر، عوام اورڈرائیور پریشان

اترکنڑا ضلع میں موسلادھار بارش اور سیلاب و طغیانی کی وجہ سے سب سے زیادہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ عام زندگی معمول پر لوٹ کر ایک ماہ ہونےکو ہے لیکن راستوں کی حالت اب بھی خستہ حال ہے جس سے مسافروں کو کافی پریشانی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

ضلع پنچایت سی ای او کے حکم پر بھٹکل تحصیلدار نے ہٹائیں مرڈیشور میں غیرقانونی دکانیں

ترکنڑا ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو آفسر(سی ای او)  محمد روشن کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے بھٹکل تحصیلدارکی قیادت میں ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے افسران نے جمعرات کو دکانداروں کی مخالفت کے باوجود مرڈیشور کے سڑک کنارے بنی ہوئی غیر قانونی دکانوں کو ہٹانے کی کارروائی انجام دی۔

بھٹکل نوائط کالونی کے عوام کی ہیسکام سے شکایت؛ 15 دنوں کی زائد میٹر ریڈنگ کے ساتھ تھمایاجارہا ہے بِل

بھٹکل ہیسکام کی جانب سے ہر ماہ 4, 5 اور 6  تاریخ کو گھروں میں دیا جانے والا بِل 18, 19 اور 20 تاریخوں کو دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں  12 سے 15 دنوں کی میٹر  Reading زائد ہوجاتی ہے اور ریڈنگ مطلوبہ یونٹ سے زائد ہونے کی صورت میں ہیسکام کی طرف سے پینالٹی بھی ڈالی  جاتی ہے، اس طرح کی شکایتیں ...

بھٹکل بحرہ عرب میں 4دنوں سے لاپتہ ماہی گیری کشتی بر آمد

چار دن پہلے  سمندر میں مچھلی شکار کے دوران اچانک رابطہ ٹوٹ کر لاپتہ ہو نے سے اضطراری کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔ مسلسل تلاش کے بعد بھٹکل بندرگاہ سے 30ناٹیکل میل دوری پر بدھ کو ماہی گیر کشتی کا پتہ چلنے کا واقعہ پیش آیاہے۔

بھٹکل تعلقہ جنگلاتی علاقے کو شراوتی جنگلاتی زون میں شامل کرنے کے خلاف 10/اکتوبر کو بھٹکل میں ہوگا زبردست احتجاجی مظاہرہ

بھٹکل تعلقہ جنگلاتی علاقے میں شراوتی جنگلاتی زون میں شامل کیے جانے کے خلاف جنگلاتی زمین پر حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی اتی کرم داروں کی ہوراٹا سمیتی سرسی اور بھٹکل تعلقہ یونٹ کے اشتراک سے 10/اکتوبر  کوصبح دس بجے بھٹکل میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

بی جے پی صدرنلین کمار کٹیل کا سرسی دورہ؛ سابق وزیرا علیٰ سدرامیا کو ولن اور کمار سوامی کو قرار دیا سائڈ ایکٹر

ریاستی بی جے پی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ضلع اتر کنڑا کے سرسی کا دورہ کرتے ہوئے  نلین کمار کٹیل نے کرناٹک کے سابق وزراء اعلیٰ سدرامیا  کوولن  اور ایچ ڈی کمار سوامی کو سائڈ ایکٹر قرار دیتے ہوئے  دونوں سابق وزراء اعلیٰ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔  وہ سرکیوٹ ہاوس میں ...

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کے انتخابات کے بعد نئے عہدیداران کا انتخاب؛ اسحاق پلور صدر اور سرفراز محتشم جنرل سکریٹری منتخب

گذشتہ روز ہوئے عام انتخابات کے بعد  بھٹکل مسلم جماعت بحرین کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے جس میں متفقہ طور پر  جناب محمد اسحاق پلور صدر اور جناب  سرفراز احمد محتشم  جماعت کے نئے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔