بھٹکل انجمن صد سالہ جشن : طلبا،طالبات،اساتذہ اور انتظامیہ کے لئے 8اور9اکتوبر کو دوروزہ تربیتی ورہنمائی پروگرام؛ چینائی سے ماہر ارضی حیاتیات ہوں گے شریک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2019, 7:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدسالہ جشن کی مناسبت سے طلبا ، طالبات، اساتذہ اور انتظامیہ کے لئے 8اور9اکتوبر 2019بروز منگل اور بدھ کو دو روزہ گائیڈنس اینڈ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد ہوگا۔ پروگرام میں چنئی سے تعلق رکھنےو الے  ارضی حیاتیات اور ماحولیات کے ماہر ڈاکٹر سلطان احمد اسماعیل طلبا و مرد حضرات سے خطاب کرتے ہوئے اُن کی رہنمائی کریں گے تو محترمہ عالمہ زہرہ اور نکہت فاطمہ سہیل طالبات و خواتین  سے خطاب کریں گی۔  ان باتوں کی اطلاع  انجمن کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق جلسہ میں لڑکوں اور لڑکیوں سمیت اُن کے والدین و سرپرستوںکو   مختلف عنوانات کے تحت  تعلیمی اور شخصی طورپر رہنمائی  کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ مورخہ 8اکتوبر بروز منگل کی صبح 30-09سے 30-11بجے تک انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے سیمنار ہال میں ایس ایس ایل سی کے طلبا کے لئے Will to Winعنوان کے تحت اور 45-11سے 15-01بجے تک دسویں جماعت کے طلبا کے والدین و سرپرستوں کے لئے Allow a Child to be a Childعنوان پر رہنمائی کی جائے گی۔ دوپہر میں 2بجے سے 30-04بجے تک  طلبا کی تعلیمی رہنمائی میں ممد و معاون وسائل پر اساتذہ کی رہنمائی کی جائے گی۔

اگلے روز 9اکتوبر بروز بدھ کی صبح 30-09 سے 30-11بجے تک پی یوطلبا کو  مخاطب کیا جائے گا۔ تو 45-11سے 15-01بجے تک پی یوطلبا کے والدین و سرپرستوں سے خطاب ہوگا۔ دوپہر 30-04سے 30-06بجے تک انجمن انتظامیہ سے تعلیمی ،تدریسی مسائل ، طلبا کی ہمہ جہت ترقی کے متعلق بھی خطاب ہوگا۔

شعبہ خواتین میں 8اکتوبر کی صبح 9سے 1بجے تک انجمن وومنس کالج بھٹکل کے آڈیٹوریم ہال میں محترمہ عالمہ زہرہ  ایس ایس ایل سی کی طالبات کو شخصی ترقی  وغیرہ کے متعلق رہنمائی کریں گی۔دوپہر 2سے 4بجے تک خاتون اساتذہ کےلئے محترمہ عالمہ زہرہ کی رہنمائی میں مدرس کی شخصیت کا طالبات پر اثر کے موضوع پر خصوصی پروگرام ہوگا۔

9اکتوبر بروز بدھ کی صبح9سے 1بجے تک  اسی ہال میں محترمہ نکہت فاطمہ سہیل انجمن پی یوکالج کی طالبات  سے امت کی ترقی میں  مسلم خواتین کا حصہ کے موضوع پر خطاب کریں گی۔ دوپہر 2سے 4بجے تک پی یو اور ہائی اسکول طالبات کے والدین و سرپرستوں سے خطاب کریں گی۔

انجمن انتظامیہ  طلبا اوروالدین سے دو روزہ پروگرام میں  بھرپور استفادہ کرنے کی اپیل کی  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...