بھٹکل انجمن ڈگری کالج کے متعلم کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی کبڈی ٹیم کے لئے منتخب : انجمن طلبا کا یونیورسٹی بلیو کا سلسلہ جاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th December 2019, 7:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن ڈگری  کالج بھٹکل کے متعلم گروراج ایم نائک (بی اے ، فسٹ سمسٹر) کرناٹکا یونیورسٹی  دھارواڑ کی کبڈی ٹیم کے لئے منتخب ہوتے ہوئے  یونیورسٹی بلیو کا خطاب اپنایا ہے۔

انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے کئی طلبا کھیل کےمختلف میدانوں میں یونیورسٹی بلیو بنتے رہےہیں، اب یونیورسٹی کی سطح پر انجمن کالج بھٹکل کے کھلاڑیوں کی ایک پہچان بن گئی ہے۔ اب بی اے اول میں زیر تعلیم گروراج منجوناتھ نائک نے کبڈی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی ٹیم کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ گروراج 21اور22ستمبر 2019کو دھارواڑ کے رانی چنما میدان میں منعقدہ انتخابی کیمپ میں شریک ہوئے تھے۔ جہاں کرناٹکا یونیورسٹی سےملحق کالجوں کے قریب 260کبڈی کے کھلاڑیوں نے اپنے مظاہرے کو پیش کیا تھا ان میں سے انجمن کالج کے گروراج کا منتخب ہونا بڑے کارنامے کے طورپر دیکھا جارہاہے۔ گروراج 11سے 14دسمبر 2019تک منگلورو یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے آل انڈیا ساؤتھ زون انٹر یونیورسٹی کبڈی مین ٹورنامنٹ میں کرناٹکا یونیورسٹی ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے۔گروراج یونیورسٹی بلیو منتخب ہونے پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر، جنرل سکریٹری ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری ، کالج بورڈ سکریٹری، پرنسپال ، اساتذہ سمیت سبھی نے مبارکباد پیش کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...