بھٹکل انجمن کے طلبہ کی شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری؛ بی بی اے، بی سی اے اور ایم بی اے کے طلبہ کا بھی بہترین پرفارمینس

Source: S.O. News Service | Published on 27th October 2020, 10:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،27؍اکتوبر (ایس او نیوز) انجمن کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی طرف سے شاندار پرفارمنس دکھانے اور  نمایاں کامیابی درج کرنے کا سلسلہ پچھلے کچھ عرصہ سے مسلسل سامنے آ رہا ہے۔ انجمن انجینرنگ کے بعد بی بی اے، بی سی اے سمیت ایم بی اے میں بھی طلبہ نے شاندار کامیابی درج کی ہے۔

 اس بار  بی بی اے اور بی سی اے کےجملہ48 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی تھی جن میں سے 44 طلبہ پاس ہوئے ہیں ۔ کُل 23طلبہ نے امتیازی کامیابی،17 فرسٹ کلاس اور 4  طلبہ نے سیکنڈ کلاس  کے زمرے میں کامیابی درج کی ہے۔

بی بی اے کے طالب علموں میں محمد مشہود ابن محمد مقصود ایئکری نے %90.17، التمش بنت محمد الطاف طاہرہ نے  %88.17 اور صفان ابن محمد حسین انڈیلے نے  %87.17 مارکس کے ساتھ بالترتیب اول ، دوم  اور سوم مقام حاصل کیا ہے۔ جبکہ بی سی اے میں نافل احمد ملپا %86، انفال اختر%76اور محمد اشفان %74.37 کے ساتھ اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ادھر ایم بی اے کے امتحان میں اے آئی ٹی ایم سے  امسال امتحان دینے والے جملہ 36طلبہ  میں سے 35طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں سے 23طلبہ  ڈسٹنکشن  اور 12طلبہ نے فرسٹ کلاس سے پاس ہوئے ہیں۔فاطمہ جوہی شاہ بندری %78.51کے ساتھ اول مقام پر رہیں ہیں ، جبکہ نقیہ  نے %78.28کےساتھ دوسرا اور جوسنا نے %77.78 کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیاہے۔

کووِ ڈ وباء کی وجہ سے درپیش ناسازگار ماحول میں بھی طلبہ نے جوشاندار کامیابی درج کی ہے اس کے لئے انجمن حامئی مسلمین کی انتظامیہ، کالج کے پرنسپال اور اسٹاف نے تحسین اور ستائش کا اظہار کیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...