بھٹکل : انجمن بی بی اے اینڈ بی سی اے کے متعلم محمد عنیز معلم  اور ہاشم مصباح کو  یونیورسٹی کے پاور لفٹنگ مقابلے میں گولڈ اینڈ براؤنز میڈل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th January 2023, 6:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:09؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) انجمن بی بی اے اینڈ بی سی اے بھٹکل کے طلبا محمد عنیز معلم اور ہاشم مصباح  نے  یونیورسٹی سطح کے پاور لفٹنگ مقابلے میں بالترتیب گولڈ میڈل اور براؤنز میڈل حاصل کرتےہوئےکالج اور ادارے کا نام روشن کیا ہے۔

کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیراہتمام منعقدہ کے یو ڈی سنگل زون پاور لفٹنگ مقابلے میں انجمن کالج کے بی بی اے سکینڈ ائیر کے متعلم محمد عنیز ابن محمد یونس معلم نے74 کلو وزنی زمرے میں  گولڈ میڈل حاصل کیاہے تو بی بی اے فرسٹ ائیرکے متعلم ہاشم ابن شمس الدین ذاکر مصباح نے 59 کلو وزنی زمرے میں براؤنز  میڈل کے حق دار بنے ہیں۔ دونوں متعلم  نے کالج کے فزیکل ڈائرکٹر موہن میستا سے تربیت حاصل کی تھی ۔ کھیل کے میدان  میں بہترین مظاہرہ پیش کرنےپر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر اڈوکیٹ قاضیا مزمل ، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ،عہدیداران ، کالج پرنسپال اور اساتذہ نے طلبا اور فزیکل ڈائرکٹر کو مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...