انیس عامری ایک ’دہشت گرد سیل‘ کا حصہ تھا: جرمن میڈیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th December 2018, 2:14 AM | عالمی خبریں |

برلن :15/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) برلن میں دو برس قبل ایک کرسمس مارکیٹ پر ٹرک کے ذریعے حملہ کرنے والا انیس عامری’تنہا بھیڑیا‘ نہیں تھا بلکہ ممکنہ طور پر اس کا تعلق ایک سلفی سیل سے تھا، جس نے اسے اس حملے میں مدد دی تھی۔جرمن میڈیا پر ہفتے کے روز سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق برلن کرسمس مارکیٹ حملے کے فقط دو ہفتے بعد اطالوی پولیس نے اس سلسلے میں تفصیلات جاری کی تھیں، جن کے مطابق سخت گیر نظریات کے حامل سلفی مسلمانوں کے ایک سیل نے اس حملے کے لیے معاونت فراہم کی تھی۔جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ انیس عامری اس حملے میں ملوث ’تنہا بھیڑیا‘ نہیں تھا بلکہ وہ ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ ہو سکتا ہے۔اطالوی پولیس نے 173 صفحاتی تفتیشی رپورٹ جرمن حکام کو دسمبر 2016 میں ہونے والے اس حملے کے دو ہفتے بعد ارسال کی تھی، جو اب متعدد جرمن میڈیا ہاؤسز کے سامنے آئی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق جنوبی اطالوی شہر بیرندیسی کی پولیس نے بتایا تھا کہ انیس عامری کو ممکنہ طور پر سلفیوں کے ایک دہشت گرد سیل کی جانب سے حملے کے لیے معاونت فراہم کی گئی اور اس سیل کا تعلق برلن کی ایک سلفی مسجد کے ساتھ بھی تھا۔ واضح رہے کہ یہ مسجد بعد میں بند کر دی گئی تھی۔یہ بات اہم ہے کہ جرمن حکام اصرار کرتے آئے ہیں کہ انیس عامری اس حملے میں ملوث تنہا شخص تھا۔ 19 دسمبر 2016 میں برلن کی برائٹ شائیڈ پلاٹز پر واقع ایک کرسمس مارکیٹ میں آمری ایک ٹرک کے ساتھ داخل ہو گیا تھا اور اس نے کئی افراد کو روند دیا تھا۔ اس واقعے میں 12 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ اطالوی تفتیش کاروں نے اپنی رپورٹ میں آمری کی ان کالز سے متعلق معلومات بھی فراہم کی ہیں، جو اس حملہ آور کی جانب سے مختلف افراد کو کی گئیں۔ اطالوی تفتیش کاروں کے مطابق ان کی جانب سے مہیا کردہ اطلاعات پر جرمن حکام نے توجہ نہیں دی۔جرمنی کی گرین پارٹی کی ترجمان ایرینے میہالِک نے ایک صحافتی ادارے آر این ڈی سے بات چیت میں کہا کہ شواہد واضح کرتے ہیں کہ انیس عامری تنہا حملہ آور نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ حملے کے واحد مجرم کا نظریہ یقیناًغیر درست ہے، تاہم بدقسمتی سے اس تصور کی مختلف جہتوں کو جرمن پولیس نے نظرانداز کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...