فورلین شاہراہ پر جانوروں کی موجودگی سے حادثات میں اضافہ : کیا مویشی پالن وزیر کی تجویز کارگر ہوگی ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2021, 8:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:22؍جنوری (ایس اؤ نیوز)ساحلی پٹی پر قومی شاہراہ کو منتقل کرتےہوئےفورلین کی تعمیر ہورہی ہےتقریباً کام مکمل بھی ہوچکاہے، اس کے باوجود  فورلین شاہراہ سواریوں اور مسافروں کی مشکلات میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے۔ شاہراہ پر جہاں تہاں کھڑے جانوروں سے بار بار حادثات ہورہےہیں انسانی جانیں تلف ہورہی ہیں اور آوارہ جانوروں کی چوری کو بھی راہ دے رہی ہیں۔ ان سب کے لئے مویشی پالن وزیر پربھو چوہان نے ایک حل پیش کرتےہوئےہر تعلقہ میں دو دو گوشالوں کی شروعات کا تیقن دے کر چلےگئے ہیں اور عوام انتظار میں ہیں کہ کسی طرح حل نکلے۔ 

اترکنڑا ضلع میں فورلین تعمیر کا کام قریب الختم ہے، جو یقیناً سواریوں کےلئے آسانی ہوگی۔ لیکن ضلع سے گزرنے والی شاہراہ پر نظر دوڑائیں توسواریوں کے لئے کئی ایک مقامات پر جانور درد سر بنے ہوئےہیں۔ شاہراہ کے بیچوں بیچ جانور کھڑے رہنے سے سواریوں کو گزرنے میں کافی دشواری پیش آتی ہے۔

رات کے اوقات میں زیادہ  حادثات :دن میں دور سے ہی جانوروں کا پتہ چلتا ہے تو سواراپنی سواریوں کی رفتار میں کمی کرتے ہوئے کسی طرح گزرجاتےہیں۔ لیکن رات کے اوقات میں جانورنظر نہیں آنےکی وجہ سے زیادہ حادثات ہورہےہیں، چھوٹی سواریوں کے ٹکرانے سے جہاں سوار زخمی ہوتےہیں وہیں بڑی سواریوں سے ٹکرانے پر جانور ہلاک  ہونے کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔ یہی وجوہات ہیں جو سواریوں کے لئے جانور خطرناک ہورہےہیں ، مگر کوئی حل نظرنہیں آرہاہے۔ شاہراہ پر پیش آنے والی مصیبتوں کو جب مویشی پالن وزیر کے سامنے پیش کیاگیا تو انہوں نے ہرتعلقہ میں دو دو گوشالوں کو قائم کرنےکاتیقن دیاہے۔اور امید کی جارہی ہے کہ شاہراہ کی مشکلات کا حل ملنے کے ساتھ ساتھ آوارہ جانوروں سے ہونے والے حادثات میں بھی کمی ہوگی۔

اس سے قبل پولس محکمہ نے شاہراہ سے گزرنے والی سواریو ں کو جانوروں کے حادثات سے تحفظ بخشنے کے لئے جانوروں کو ریفلکٹر بھی لگائے گئے تھے۔ جانوروں کے سینگ، گردن وغیرہ پر ریڈیم ریفلکٹر لگائےجانے سے سواروں کو رات کے اوقات میں پہنچانے میں آسانی ہوتی تھی ۔ مگر کیا کریں ، آوارہ جانورگروپ کی شکل میں ہونے سے پولس محکمہ کا منصوبہ کارگر نہیں ہوپارہاہے۔ اور کچھ لوگ اپنے پالتوجانوروں کو بھی راستے پر چھوڑدینےسے کوئی بھی تجویز حل نہیں ہوپارہی  ہے۔ اوراسی وجہ سے  ضلع میں جانورچوری کے لئے راہیں آسان ہورہی ہیں۔ اب جب کہ وزیر مویشی پالن نے گوشالوں کے قیام کی بات کہی ہے تو عوام انتظار میں ہیں کہ وہ کب قائم ہونگے اور ہمیں شاہراہ کی مشکلات سے کب چھٹکاراملے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...