یو پی: ناراض عوام نے بی جے پی رکن اسمبلی کو گندے پانی میں چلنے کو کیا مجبور

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2021, 12:59 PM | ملکی خبریں |

ہاپوڑ ،31؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش میں بی جے پی رکن اسمبلی کمل سنگھ ملک کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ضلع ہاپوڑ واقع گڑھ مکتیشور میں اپنے کیے گئے ترقیاتی کاموں کو شمار کرانے لوگوں کے درمیان پہنچے۔ دیہی عوام نے بی جے پی رکن اسمبلی کو دیکھتے ہی ان کی ناکامیوں کو ظاہر کرنا شروع کر دیا اور ایک شخص نے تو کمل سنگھ ملک کا ہاتھ پکڑ کر انھیں سڑک پر جمے سیور کے گندے پانی میں ننگے پیر چلوایا۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ گاؤں میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے اور نہ ہی یہاں سڑک کی تعمیر ہوئی ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ جگہ جگہ آبی جماؤ کا نظارہ اکثر دیکھنے کو ملتا ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق بہادر گڑھ علاقہ میں ’پد یاترا‘ کے دوران بدھ کو مقامی رکن اسمبلی کمل سنگھ ملک گاؤں ڈھول پور، نانئی سمیت دیگر گاؤں پہنچے تھے۔ گاؤں ڈھول پور میں عوامی جلسہ کو خطاب کرنے کے بعد رکن اسمبلی گاؤں میں پیدل گھوم کر دیہی عوام سے بات چیت کر رہے تھے۔ اسی دوران نومنتخب پردھان نیشا کے شوہر رویندر اور دیگر دیہی عوام جمع ہو گئے۔ لوگوں نے رکن اسمبلی سے کہا کہ اپنی مدت کار میں وہ ایک بار بھی گاؤں میں نہیں آئے اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام کیا۔ لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ گاؤں میں آبی جماؤ اور صفائی کا انتظام درست نہیں ہے۔ گرام پردھان نے سڑک ضرور بنوائی لیکن پانی نکلنے کا صحیح انتظام نہیں کیا گیا جس کے سبب آبی جماؤ بنا رہا ہے اور لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی اثناء میں سڑک پر جمع سیور کے گندے پانی میں بی جے پی رکن اسمبلی کو لوگوں نے پیدل چلوایا تاکہ انھیں لوگوں کی تکلیف کا اندازہ ہو۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور کمل سنگھ ملک کا مذاق بھی بن رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...