آندھرا میں کورونا مریضوں کی تعداد 40، حکومت نے تبلیغی اجتماع میں شریک افراد کی فہرست جاری کی

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2020, 2:33 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،یکم اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی) اے پی میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ پیر کی شب 17افراد اس سے مثبت پائے گئے -اس طرح اس موذی مرض کے متاثرین کی تعداد 40ہوگئی-ریاست کے محکمہ صحت کے بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی-

نئے 17مریضوں میں سے 14نے دہلی کے نظام الدین علاقہ میں 13تا15مارچ کے درمیان اجتماع میں شرکت کی تھی-ضلع پرکاشم میں سب سے زیادہ 8 معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد 5 معاملات گنٹورضلع،دو اننت پور،ایک ضلع کرشنا اور مشرقی گوداوری میں ایک معاملہ درج کیاگیا ہے -بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی-

اس بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ پیر کی شب 164 افراد کی جانچ کی گئی جن میں سے 147منفی پائے گئے -حکومت نے ان افراد کی فہرست جاری کی جنہوں نے اس تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تھی-کم وبیش 711افراد کی نشاندہی کی گئی ہے اور طبی جانچ کے لئے ان کو اسپتالوں میں داخل کروایاگیا ہے -

وجیانگرم ضلع سے تین،وشاکھاپٹنم رورل سے ایک،وشاکھاپٹنم سٹی سے 41،مشرقی گوداوری سے 6،مغربی گوداوری سے 16،راجمندری سے 21،ضلع کرشنا سے 16،وجئے واڑہ سٹی سے 27،گنٹور اربن سے 45،گنٹور رورل سے 43افراد،پرکاشم ضلع سے 67،نیلور ضلع سے 68، کرنول ضلع سے 189،کڑپہ ضلع سے 59،اننت پورضلع سے 73،چتور ضلع سے 20 اور تروپتی سے 16افراد نے اس اجتماع میں شرکت کی تھی-اسی دوران ضلع نیلور میں 90افراد کو الگ تھلگ رکھاگیا-

اس اجتماع میں شریک افراد کی تفصیلات کے بعد پولیس نے ضلع کے مختلف مقامات سے کئی فراد کو الگ تھلگ وارڈ منتقل کردیاہے -ان افراد کی نشاندہی ان کی فہرست کے فون نمبروں کی بنیاد پر کی گئی-ان افراد نے تین دن تک دہلی کے مرکز میں قیام کیا تھا-

پولیس کے ایک سینئرعہدیدار نے بتایا کہ ان افراد کو الگ تھلگ مرکز منتقل کیاگیا ہے اور ان کے طبی معائنے کئے جارہے ہیں - عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان میں رائل سیماخطہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...