آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں 3 کلو میٹر تک پھیلی زہریلی گیس، 11 افراد ہلاک، 5000 سے زائد بیمار

Source: S.O. News Service | Published on 7th May 2020, 3:37 PM | ملکی خبریں |

امراوتی،7؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  آندھرا پردیش واقع وشاکھاپٹنم میں ایک فارما کمپنی سے گیس لیکیج کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ زہریلی گیس لیکیج واقعہ کی وجہ سے ایک بچہ سمیت 11 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق 5000 سے زائد افراد بیمار بتائے جا رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق وشاکھاپٹنم کے آر آر وینکٹ پورم گاؤں میں ایل جی پالیمر کمپنی سے زہریلی گیس لیک ہو گئی جو آس پاس کے تقریباً 5 گاؤں میں پھیل گئی۔

اس سے قبل صبح 3 لوگوں کی موت خبر آئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ کم و بیش 200 افراد بیمار ہیں۔ لیکن یہ تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔ پی ایم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس حادثہ کے تعلق سے اپنا افسوس بھی ظاہر کیا ہے اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ ریاستی ڈی جی پی نے واقعہ کے تعلق سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”اب تک سات لوگ ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ایک شخص بھاگنے کی کوشش میں کنوئیں میں گر گیا۔ گیس آج صبح تقریباً 3.30 بجے لی ہوا۔ علاقے میں بچاؤ اور راحت کاری کا کام جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب پلانٹ بند تھا اور گیس رساؤ کے اسباب کا پتہ کیا جا رہا ہے۔“

بتایا جاتا ہے کہ لوگوں کے بیمار پڑنے اور گیس رساؤ واقعہ کی خبر سے شہر میں ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔ انتظامیہ نے آس پاس کے کچھ گاؤں کو فوری طور پر خالی کرا دیا ہے اور حالات کو سنبھالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایل جی پالیمر کمپنی کے تین کلو میٹر کے دائرے میں گیس رساؤ کا اثر پھیل گیا ہے۔ واقعہ کی خبرملنے کے بعد موقع پر پولس، فائر بریگیڈ اور ایمبولنس پہنچی اور بچاؤ کام شروع کیا۔

خبروں کے مطابق گیس رساؤ کے بعد لوگوں کو آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں پریشانی ہونے لگی جس کے بعد کچھ لوگ علاج کے لیے ڈاکٹروں کے پاس بھی گئے۔ جب یہ مسئلہ بڑھنے لگا تو انتظامیہ نے لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایا۔ پولس افسر لوگوں سے محفوظ جگہ پر جانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ پولس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش میں لگی ہے کہ آخر گیس رساؤ کس طرح ہو گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...