آندھرا پردیش میں گیس سلنڈر پھٹنے سے حادثہ، 4 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2022, 12:45 PM | ملکی خبریں |

امراوتی، 28؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی )  آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں پکوان گیس سلنڈر کے پھٹنے کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر دو شدید طور پر جھلس گئے۔ ضلع کے مولاکالیڈو علاقہ کے ایک مکان میں یہ واقعہ پیش آیا۔ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے متصل مکان کی چھت گر گئی۔ اس واقعہ میں پڑوس کے مکان کے چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ سلنڈر جس مکان میں پھٹا اس مکان میں رہنے والے دو افراد شدید طور پر جھلس گئے۔

پولیس نے بتایا کہ رزاق نامی شخص کے مکان میں آج صبح تقریباً 5 بجے گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس میں رزاق کے ساتھ ساتھ ان کا بیٹا عبدل شدید زخمی ہو گیا۔ سلنڈر پھٹنے کی شدت کے نتیجہ میں پڑوس کے مکان کی چھت گر گئی جس کے سبب اس مکان میں محو خواب چار افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر راحت کے کام کا آغاز کیا اور مکان کے ملبہ میں پھنسی لاشوں کو نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ جبکہ جھلسے ہوئے افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ان کو بہتر علاج کے لئے اننت پور کے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مہلوکین کی شناخت 6 سالہ فردوس، 60 سالہ زینب، 35 سالہ دادٔو اور 30 سالہ شرفو کے طورپر کی گئی ہے۔ اس واقعہ کے نتیجہ میں گاوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...