آندھرا پردیش میں کرنٹ لگنے سے تین بچوں کی موت، مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th August 2019, 11:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں بجلی گرنے سے تین بچوں کی موت ہو گئی۔کوپرپام میں آج صبح قریب 7 بجے یہ حادثہ ہوا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔محکمہ جاتی غفلت کی وجہ سے آئے دن کرنٹ لگنے کے معاملے سامنے آتے ہیں۔بارش کے موسم میں بجلی کے جھٹکوں سے اموات کے اعداد و شمار بڑھ جاتے ہیں،بارش کے دنوں میں بجلی محکمہ کا لچر نظام آئے دن سامنے آتا ہے۔پرکاشم ضلع میں ہوئے اس حادثے کی تحقیقات میں پولیس لگی ہوئی ہے۔اس سے پہلے ہریانہ کے پچکولا میں کمار سوامی کے گفتگو پروگرام میں شامل ہونے آئے ایک پولیس افسر کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی تھی۔ مرنے والے سریندر کمار چندی گڑھ پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تھے۔ تقریب ختم ہونے کے بعد سریندر کمار بھاری بارش کی وجہ سے خیمے کے اندر ہی ٹھہرے رہے،خیموں میں کرنٹ آنے سے ان کی موت ہو گئی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...