اننیا پانڈے این سی بی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں

Source: S.O. News Service | Published on 25th October 2021, 9:55 PM | ملکی خبریں |

ممبئی25اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے منشیات سے متعلق کیس میں گرفتار آرین خان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے پیر کو یہاں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ ایک عہدیدار نے یہ معلومات دی ہیں۔آرین بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں۔ این سی بی نے اننیاسے پچھلے ہفتے دو دن پوچھ گچھ کی تھی اور انھیں پیر کو دوبارہ بلایا گیا تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ اسے پیر کی صبح تقریباََ11 بجے ایجنسی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ تیسرے دور کی پوچھ گچھ کے لیے حاضر نہیں ہوئیں۔اس سے قبل ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز اننیا سے آریان خان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ پر تقریباََچار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ 22 سالہ اداکارہ، جنہوں نے 2019 میں ہندی سنیما میں قدم رکھا، جمعرات کو تقریباََ دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔آرین خان اس وقت عدالتی تحویل میں جیل میں ہیں اور ان کی ضمانت کی درخواست پر منگل کوبمبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات کے دوران این سی بی کو اننیا اور آرین کے درمیان واٹس ایپ چیٹ کے اقتباسات ملے۔ عہدیدار اس بارے میں مزید معلومات جمع کرنا چاہتے ہیں لہٰذا ایجنسی نے انیناکوپوچھ گچھ کے لیے بلایا۔جمعرات کو این سی بی نے اننیا کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کر لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...