سرسی کے اننت آشیسر کو ریاستی حکومت نے بنایا بایو ڈائیورسٹی بورڈ کا چیرمین۔ بی جے پی میں بے اطمینانی کی لہر۔ کیا عہدیداران ہونگے مستعفی؟!

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2019, 1:08 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار31/اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے سرسی کے اننت ہیگڈے آشیسر کو ریاستی بایو ڈائیورسٹی بورڈ کا چیرمین نامزد کیا ہے، جس کے بعدضلع بی جے پی کے اندر بھاری اختلافات بے اطمینانی کی لہر دیکھنے کومل رہی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ سرسی میں جمعرات کو منعقد ہونے والی بی جے پی ضلع ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ مسئلہ گرمانے والا ہے۔سمجھا جارہا ہے کہ اس میٹنگ میں اننت آشیسر کی نامزدگی رد کرنے اور پارٹی میں اخلاص کے ساتھ کام کرنے والوں کو زیادہ مواقع دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اور اگر اس مطالبے کو قبول نہیں کیا گیا تو پھر پارٹی کے کچھ عہدیداران کی طرف سے اجتماعی طورپر استعفیٰ دینے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

 پارٹی میں ایک طبقہ اس بات پر سوال اٹھارہا ہے کہ پارٹی کے اعلیٰ عہدے اور منصب پر صرف بڑی ذات کے برہمنوں کو ہی کیوں نامزد کیا جاتا ہے۔ کیا اس پارٹی میں صرف ایک طبقے کے ہی لوگ موجود ہیں یا پھر دیگر طبقات بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ ابھی حال ہی میں بلّار ی میں ٹاؤن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے لئے دمّور کو نامزد کیاگیاتھا تو وہاں پر بھی نہ صرف مخالفت ہوئی تھی، بلکہ بی جے پی ضلع کمیٹی کے تمام عہدیداران اور ارکان نے اجتماعی استعفیٰ دیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ اب اسی طرز پر ضلع شمالی کینرا کے ذمہ داران اپنا ردعمل ظاہر کرنے جارہے ہیں۔

اختلاف کا سبب کیا ہے؟:    اننت ہیگڈے آشیسر بنیادی طورپر آر ایس ایس کے رکن ہیں، اور سمجھا جاتا ہے کہ صرف اسی وجہ سے ریاستی حکومت نے انہیں یہ منصب دیا ہے۔ کیونکہ بی جے پی کے اندر انتظامی سطح پر ان کی کوئی سرگرمی اور کارکردگی نہیں ہے۔سال 2009میں جب ایڈی یورپا ریاست کے وزیراعلیٰ بنے تھے تب بھی اننت آشیسر کو مغربی گھاٹ ترقیاتی بورڈ کا چیر مین بنایا گیا تھا۔ تب بھی اس اقدام کی بری پیمانے پر مخالفت کی گئی تھی۔ اب دوبارہ بی جے پی نے اقتدار حاصل کیا ہے تو پارٹی میں کسی قسم کا کردار ادا نہ کرنے والے اس شخص کوپھر سے بورڈ کا چیر مین بنایا ہے۔اسی وجہ سے بی جے پی کے کارکنان اس نامزدگی پر سوال اٹھا رہے ہیں او رپوچھ رہے ہیں کہ کیا پارٹی میں دوسرے لیڈران اور سینئرکارکنان کا فقدان ہے؟ 

 اننت ہیگڈے آشیسر پر پارٹی کارکنان ایک الزام یہ بھی لگا رہے ہیں کہ ہبلی انکولہ ریلوے لائن بچھانے کی راہ میں ماحولیات کے تحفظ کا حوالہ دے کر اسی شخص نے رکاوٹیں کھڑی کی تھیں۔ اب جب انہیں بایوڈائیورسٹی بورڈ کا چیرمین بنایا گیا ہے تو پھرہوسکتا ہے کہ سرسی کمٹہ ہائی وے کے توسیعی منصوبے کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا جائے۔

 برہمنوں کا ہی قبضہ:   بی جے پی میں موجود پچھڑے طبقات کے کارکنان پارٹی میں برہمنوں کا ہی قبضہ ہونے کی دلیل دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ گزشتہ چھ میعاد سے سرسی کے اننت کمار ہیگڈے کینرا حلقے سے رکن پارلیمان بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ میعاد میں انہیں وزارتی قلمدان سے بھی نوازا گیا تھا۔ موجودہ ریاستی حکومت میں سرسی کے ہی رکن اسمبلی وشویشور ہیگڈے کاگیری کو اسمبلی اسپیکر بنایا گیا ہے۔ اب دسمبر میں منعقد ہونے والے ضمنی اسمبلی انتخابا ت میں اگر بی جے پی کے ٹکٹ سے شیورام ہیبار جیت جاتے ہیں تو انہیں ضلع انچارج وزیر بنایا جانا یقینی ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ بی جے پی میں صرف برہمنوں کوہی اہمیت دی جاتی ہے اور انہیں کو منصب اور عہد ے دئے جاتے ہیں۔اس تعلق سے بی جے پی کارکنا ن کی طرف سے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر بہت ہی زیادہ مخالفت والے پیغامات عام کیے جارہے ہیں۔اور کہا جارہا ہے کہ بی جے پی کو استحکام اور اقتدار فراہم کرنے میں مختلف افراد اور طبقات کا اہم کردار رہا ہے۔ مخلصانہ خدمات کرنے والوں کو کنارے لگاکر صرف پچھلے دروازے سے دباؤ بنانے والوں کو اعلیٰ منصب فراہم کرنا بڑی انصافی ہے اس لئے اس کی مخالفت کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...