ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو ’بلیک لسٹ‘ کیے جانے کا خطرہ ٹلا نہیں: ماہرین

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th October 2019, 7:22 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن6اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)ماہرین کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو ’بلیک لسٹ‘ کیے جانے کے خدشات اب بھی باقی ہیں۔ نگرانی کا یہ ادارہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کے معاملات پر نظر رکھتا ہے۔نگرانی پر مامور اس عالمی ادارے کی علاقائی تنظیم ’ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) نے کلیدی معاملات کے حوالے پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے، جس سلسلے میں ستمبر کے اوائل میں بینکاک میں تنظیم کا دو روزہ مکمل اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے معاملات زیر غور آئے۔نام نہاد ’بلیک لسٹ‘ پر ڈالے جانے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جانا ابھی باقی ہے، جس سے قبل اے پی جی کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ اس سلسلے میں اس ماہ کے اواخر میں پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا مکمل اور پھر ورکنگ گروپ اجلاس ہوں گے۔حتمی فیصلے سے پہلے، چند ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے کافی امکانات موجود ہیں، چونکہ، بقول ان کے، ایف اے ٹی ایف کے اہم مطالبات کے سلسلے میں پاکستان نے کوئی خاص پیش رفت نہیں دکھائی۔واشنگٹن میں قائم ’وڈرو ولسن سینٹر‘ میں ساؤتھ ایشیا پروگرام کے معاون سربراہ، مائیکل کوگلمین نے کہا ہے کہ چونکہ اکتوبر تک کوئی اہم فیصلے نہیں ہوئے، پاکستان کو سمجھنا ہوگا کہ بینکاک میں کیا ہوا۔ لیکن، خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔کوگلمین نے مزید کہا کہ یہ جاننا ایک مشکل امر ہوگا کہ بینکاک میں کیا ہوا؛ آیا جو کچھ ہوا اس کے نتیجے میں اکتوبر میں پیرس میں ہونے والے اہم اجلاس میں مدد ملے گی یا پھر رکاوٹ درپیش آئے گی“بینکاک میں اے پی جی کے اجلاس میں پاکستان کے 15 رکنی وفد نے، جس کی سربراہی اقتصادی امور ڈویژن کے وزیر محمد حماد اظہر کر رہے تھے، شرکت کی، جس میں پاکستان کی جانب سے حاصل کردہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایشیا پیسیفک گروپ نے جائزہ رپورٹ کے اخذ کردہ نتائج کا انکشاف نہیں کیا، حالانکہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس اندیشے کا اظہار کیا تھا کہ جائزہ اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی اچھی نہیں تھی، اور بلیک لسٹ کیے جانے کا خدشہ منڈلا رہا ہے۔تاہم، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بھارتی پروپیگنڈاقرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کا جواب دیتے ہوئے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا! دنیا کو بھارتی پروپیگنڈا اور جھوٹی خبروں کا نوٹس لینا چاہیے۔پاکستان دہشت گرد گروہوں اور ان کے مالی نیٹ ورکس کے انسداد کے سلسلے میں کی جانے والی اپنی کوششوں کا دفاع کرتا ہے، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی ضروریات اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔