بھٹکل کے نستار سمندر سے نوجوان کی نعش برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th May 2019, 8:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/مئی (ایس او نیوز) یہاں منڈلی۔ نستار سمندر میں آج بدھ کی شام قریب سات بجے    ایک  نوجوان کی نعش برآمد ہوئی  جس کی شناخت اودے مادیو دیواڑیگا (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان مُنڈلی کا رہنے والا تھا۔

سمندر میں نعش برآمد ہونے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل مضافاتی پولس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور  مقامی لوگوں سے نعش کے تعلق سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

 قریب ایک گھنٹے تک  مقامی لوگوں نے اس کو پہنچاننے کی کوشش کی   مگر نوجوان کون ہے، کہاں کا رہنے والا ہے، کچھ پتہ نہیں چل پارہا تھا، بعد میں نعش کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ، جس کے بعد نعش کی شناخت  کی گئی۔

بتایا گیاہے کہ اُودے محنت مزدوری کرتا تھا اور شام کو اکثر دریا کے کنارے آکر سمندری موجوں  کا لطف اُٹھاتا تھا،  سمجھا جارہا ہے کہ  آج بھی سمندری موجوں سے کھیلنے کے دوران اچانک حادثاتی طور پر سمندر میں گرگیا ہوگا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ہوگی۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل فاریسٹ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ لےکر اتی کرم داروں کی طرف سے میمورنڈم

بھٹکل زونل فاریسٹ افسران اور ان کے ماتحت عملہ کی طرف  سے  فاریسٹ اتی کرم داروں کو لگاتار ہراساں کیاجارہاہے، متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ لےکر ضلع ارینیا حقو ہوراٹ ویدیکے کی جانب سے پیر کو سرسی کے چیف فاریسٹ آفیسر کو میمورنڈم دیاگیا ۔

منڈگوڈ میں میلادالنبی کے بینرس نکالنے پر افسران اور مسلم لیڈران کے درمیان زبانی جھڑپ: کچھ دیر کے لئے حالات کشیدہ

یلاپور ودھان سبھاحلقہ کے ضمنی انتخابات کے متعلق آج سے ہی یعنی بروز پیر 11نومبر ضابطہ اخلاق جاری ہونےکی وجہ سے مقامی افسران نے جب عید میلاد النبی ؐ کے متعلق شہر بھر میں لگائے گئے مبارکبادی کے کٹ آؤٹ کو نکالنے آگے بڑھے تو مقامی مسلمان ذمہ داران نے فلکس کو نہ نکالنے کی بات کرتے ...

بھٹکل میں واقع کتّور چنّما رہائشی اسکول کے 2اساتذہ کو ملا اعزاز

ضلع شمالی کینرا کے ہائی اسکول ہیڈماسٹروں اور کمپوزٹ پی یو کالجوں کے پرنسپالوں کی تنظیم کی طرف سے ہوناور میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس و تہینتی اجلاس کے دوران بھٹکل تعلقہ کے کتور چنمارہائشی اسکول کے ۲ اساتذہ کی تہنیت کی گئی اور انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔

بھٹکل شمس الدین سرکل پر سیرتﷺ کتاب کا برادران وطن کے ہاتھوں اجراء: جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے زیراہتمام سیرت مہم کا آغاز

ماہ ِ ربیع الاول  کی مناسبت سے  سرورکائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت کو عام برادران ِ وطن تک پہنچانے کے لئے جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے منائی جارہی سیرت مہم کے پہلے دن بروز پیر 11نومبر کی صبح قلب شہر شمس الدین سرکل پر عام لوگوں کے درمیان سرورِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی ...