آل عرب ،آل نائط یا اہل بھٹکل ایک تعارف؛ سعودی چینل پر بھٹکل کا تعارف پیش کرنے والی ایک کلپ کے وائرل ہونے پر نقاش نائطی کی خصوصی رپورٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th July 2022, 8:39 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

 مدینہ یونیورسٹی سے فارغ عبدالقادر منکوی مدنی نے حال ہی میں ایک سعودی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل کا تعارف پیش کیا تھا، جس کی ایک وڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے،  اس پس  منظر میں  سعودی عرب   میں  مقیم بھٹکل کے تاجر  جناب نقاش نائطی صاحب نے  اہل عرب اہل نائط  یا اہل بھٹکل کاتعارف اپنے انداز میں پیش کیا ہے، جسے یہاں  قارئین کی معلومات کے لئے  پیش کیا جارہا ہے۔ یہ   مضمون نگار  کے اپنے خیالات ہیں، جس سے ادارہ کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

بھٹکل   جنوب ھند کا ایک چھوٹا سا شہر ہے جو  خلیج عرب کےساحل کنارے اُس مقام پر واقع ہے،  جہاں تین طرف پہاڑیوں کا  سلسلہ ہے اور ایک طرف سمندر ہے۔ یہاں  اہل عرب سابقہ 12 سو سال سے آباد ہیں ۔ زیادہ تر یمنی النسل ہیں لیکن بعض خاندان عراق و شام و سعودیہ کے بھی ہیں۔ جن میں شاھ بندر تجار مشہور قبیلے کے علاوہ اکرمی، شیکھرے  ،  جبالی، محتشم، محمد جوپا، شریف، مالکی، المیرہ کی بگڑی شکل ارمار، مشہور عربی مصنف محمد مختار الشنقیطی کی بگڑی شکل شنگھیٹی  وغیرھم ہیں۔

شہر بھٹکل کی آبادی 50 تا 60  ہزار افراد پر مشتمل ہے، زیادہ تر اہل عرب حضارم ہیں بھٹکل و اطراف بھٹکل کمٹہ،  کوڈی ساحل سے ہوناور، سمسی، ہیرانگڈی، ولکی، منکی، مڑدیشور، شرالی، تینگنگنڈی،  شیرور، بیندور، گنگولی، کوپ، اور اڈپی کے ساحل تونسہ تک کم و بیش لاکھ سوا لاکھ اہل عرب حضارم  کے مختلف قبیلے یہاں بستے ہیں ۔ بھٹکل مرڈیشور منکی ولکی کے اہل عرب، اپنی اولاد کی شادی زیادہ تر صرف حضارم قبیلے ہی میں کرتے  ہیں اور  اپنا عرب تشخض باقی رکھے ہوئے ہیں۔یہاں مسلک شافعی کے ماننے والے مسلمان ہیں۔ رہن سہن عربوں ہی کی طرح ہیں اور  رز بریانی (خوشخواہ چاول) مچھلی  و دیگر سمندری مخلوقات شوق سے تناول کرتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ،اہل عرب ہی کی طرح آج بھی اہل بھٹکل  میں  شادی بیاہ کی محفل  مردانہ اور زنانہ کے لئے جدا جدا  ہوتی ہیں اور  پردے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

اہل بھٹکل عموماً سرکاری نوکریوں سے ماورا، تاجر پیشہ قوم ہیں اپنے آبائی پیشہ تجارت ہی کی نسبت سے،80 کے دہے سے، سعودی،امارات، مسقط، قطر، بحرین و  دیگر تمام خلیجی ملکوں میں بکثرت برسر روزگار ہیں۔ شہر بھٹکل میں مرد و زن کے لئے جد جدا عصری و دینی تعلیم گاہیں و جامعات ہیں۔  اور سب سے اہم، یہاں ہزار بارہ سو سال قبل کادارالقضاء قائم ہے، آج بھی خاندانی و معاشرتی تنازعات تقریبا صد فی صد حکومتی محکمہ عدل سے اجتناب کئے ، مقامی محکمہ شرعیہ ہی میں نپٹائے  جاتے ہیں۔ پندرہ اعشاریہ سات مربع کلومیٹر ساحلی علاقہ میں سو سے زائد مساجد اور 12 کے  قریب جامع مساجد کے ساتھ  یہ علاقہ کسی اسلامی عرب ملک کا ہی  حصہ لگتا ہے۔ اس موقع پر جب  جامعہ اسلامیہ،  پھر ندوة العلماء لکھنو اور پھر مدینہ منورہ سے فارغ التحصیل عبدالقادر شیخ منکوی مدنی کی طرف سے سعودی ٹی وی چینل پر پیش کردہ ،اہل بھٹکل کی تعارفی  کلپ  منظر عام پرآئی  تو  ہم نے اہل بھٹکل کا مختصر تعارف پیش کرنا ضروری سمجھا اور چند جملے قارئین کے گوش گذار کئے .

اس موقع پر  مختلف عرب ممالک کی  میڈیا والوں سے ہماری التجا ہے  کہ وہ خصوصا ھند کے اس علاقہ آل عرب کا دورہ کریں اور ان پر تحقیق کرتے ہوئے، مقالات لکھ کر کروڑوں عرب عوام کو اہل بھٹکل والوں سے متعارف کرائیں  ، جنہوں نے  انکے اپنے اسلامی آداب  و اقدار کو ہزار بارہ سوسال تک اپناتے ہوئے اسے زندہ  رکھا ہے۔وما علینا الا البلاغ 
محمد فاروق شاہ بندر ،  عرف عام نقاش  نائطی / ابن بھٹکلی

بھٹکلی مسلمان اور عرب سے مماثلت    پر ساحل آن لائن کی ایک وڈیو ڈوکومینٹری، جو  کچھ سال قبل   ایک عیدملن تقریب   کے لئے خصوصی  طور پر تیار کی گئی تھی:

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...